عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں صرف تنازعات کو ہوا دیتا ہے، وینا ملک

کراچی(قدرت روزنامہ) اداکارہ و میزبان وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے کہا ہے کہ عورت مارچ خواتین کی مدد نہیں کرتا بلکہ تنازعات کو ہوا دیتا ہے . 8 مارچ کو دنیا بھر میں عالمی یوم خواتین منایا جاتا ہے .

پاکستان میں ہر سال 8 مارچ کے دن خواتین اپنے حقوق، آزادی اظہار اور برابری کے لیے ’’عورت مارچ‘‘ مناتی ہیں . تاہم پاکستان میں کچھ لوگ عورت کے مارچ کے خلاف ہیں اور کچھ لوگ اس کے حق میں ہیں .
حال ہی میں سوشل میڈیا پر وائرل ایک پوسٹ میں عالمی یوم خواتین کے موقع پر اداکارہ وینا ملک نے ’’عورت مارچ‘‘ کے حوالے سے اپنی رائے کا اظہار کیا ہے . انہوں نے کہا میں جو محسوس کرتی ہوں وہ یہ ہے کہ عورت مارچ ان چیزوں کی تصویر کشی کر رہا ہے جو خواتین کی مدد نہیں کررہیں بلکہ صرف تنازعات کو اپنی طرف راغب کرتی ہیں .
وینا ملک نے خواتین کے مسائل کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ خواتین کے صحت کے مسائل ہیں، مساوی تنخواہ کے مسائل ہیں اور بہت سی دوسری چیزیں ہیں . خواتین کو حقوق ملنے چاہئیں . لیکن جب آپ سنجیدہ نہیں ہوتے تو آپ سڑکوں پر نکل کر چیختے ہیں .


اداکارہ نے کہا جب آپ سنجیدہ ہیں تو جائیں نظام میں جائیں اور قوانین کو تبدیل کریں اور یہ طریقہ درحقیقت لوگوں کی مدد کرے گا . میرا یہی موقف ہے کہ شور شرابا کرنے والے کبھی سنجیدہ نہیں ہوتے .

. .

متعلقہ خبریں