حکومت کے خلاف سیاسی محاذ میں تیزی،مسلم لیگ (ن)اور پیپلزپارٹی نے خفیہ حمایت شروع کر دی،سپیکر پنجاب اسمبلی جہانگیر ترین گروپ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت کے خلاف ایک بار پھر پنجاب میں سیاسی محاذ تیزی سے بننے لگا ہے،مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی نے خفیہ حمایت شروع کر دی ہے،جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کو سپیکر نے اجلاس میں بلانے کے لیے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے ہیں جبکہ حکومت کی جانب سے رہا نہ کرنیکا فیصلہ،سپیکر پنجاب اسمبلی جہانگیر ترین گروپ کی حمایت میں کھل کر سامنے آ گئے،انتہائی معتبر ذرائع سے معلوم ہواہے کہ سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہی نے جہانگیر ترین گروپ کے ایم پی اے نذیر چوہان کی پروڈکشن آرڈر پر رہائی کا

نوٹیفکیشن جاری کیا ہے،اور اس یہاں حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ نذیر چوہان کو اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت نہیں دی جائے گی اور نذیر چوہان کے خلاف مزید تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،زمینوں کے ریکارڈ کو چیک کرنے کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن حرکت میں آ گیا ہے،ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری پرویز الہی وفاقی حکومت سے پہلے ناراض تھے کیونکہ انہوں نے سپیکر اور ایم پی ایز کے استحقاق کا بل پاس کروایا تھا اور بعدازاں وزیر اعظم کی مداخلت پر گورنر نے دستخط کرنے سے انکار کیا تھا اور مذکورہ بل پاکستان پیپلز پارٹی کے ایم پی اے نے پیش کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ کوئی بھی صحافی سپیکر اور ایم پی اے کے خلاف کوئی بھی خبر نہ لگا سکے گا اور ایسا کرنے پر اسے تین ماہ کی سزا اور دس ہزار روپے جرمانہ ہوگا،علاوہ ازیں کوئی بھی ایم پی اے کسی بھی سرکاری آفیسر کے دفتر میں انکی کرسی پر بیٹھے گا اور مذکورہ آفیسر انکے سامنے جواب دہ ہونگے،یوں چیف سیکرٹری اور دیگر سیکرٹری سپیکر کو جواب دہ ہونگے،ان متنازعہ شقوں پر بل متفقہ طور پر تمام پارٹیوں کی جانب اسمبلی سے پاس کرایا گیا تھا اور آخر میں وزیر اعظم نے گورنر کو دستخط کرنے سے منع کیا تھا اور یہاں سے سپیکر کو سبکی کا سامنا ہوا،اور اب نذیر چوہان کے معاملہ پر وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے سپیکر کو کہا بھی گیا کہ انکے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کیے جائیں تاہم پھر بھی سپیکر نے دوسری بار آرڈر جاری کرکے اجلاس میں ہنگامہ آرائی کی پہلی اینٹ رکھ دی ہے۔

Recent Posts

وائرل ہونے والی مبینہ نازیبا ویڈیوز پر متھیرا کا ردعمل سامنے آگیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان شوبز کی اداکارہ ماڈل اور میزبان متھیرا نے حالیہ دنوں سوشل…

10 mins ago

فتنۃ الخوارج دنیا کی تمام دہشت گرد تنظیموں اور پراکسیز کی آماجگاہ بن چکی ہے ، آرمی چیف

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا ہے کہ فتنۃ الخوارج دنیا…

23 mins ago

سوزوکی کی جانب سے شاندار پیشکش

کراچی(قدرت روزنامہ)سوزوکی بائیکس نے موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کے لیے ایک بڑی آفر کا اعلان…

32 mins ago

یاماہا موٹر سائیکلز کی نئی قیمتوں کا اعلان

لاہور(قدرت روزنامہ)یاماہا موٹر سائیکلز نے اپنے نئے ماڈلز کی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے،…

1 hour ago

ہونڈا سی ڈی 70کی تازہ ترین قیمت

لاہور(قدرت روزنامہ)اپنی مضبوط پائیداری اور بہترین کارکردگی کے لیے مشہور، ہونڈا سی ڈی 70 ملک…

1 hour ago

ڈالر اور دیگر کرنسیوں سے مقابلے روپے کی قدر میں اضافہ

لاہور(قدرت روزنامہ)آئی ایم کی سخت شرائط، بیرونی قرضوں کے بوجھ اور سیاسی عدم استحکام کے…

2 hours ago