حکومت پاکستان نے پنشن کی ادائیگی کے نظام کو شفاف اور سہل بنانے اور پنشنرز کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق سروس شروع کر دی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت پاکستان نے پنشن کی ادائیگی کے نظام کو شفاف اور سہل بنانے اور پنشنرز کو مزید سہولت فراہم کرنے کیلئے بائیو میٹرک تصدیق سروس شروع کر دی ہے۔ بنک، نادرا اور اکاؤنٹ آفس کے مابین بائیو میٹرک تصدیق کا آسان نظام قائم کر دیا ہے۔ اب پنشنرز بائیو میٹرک تصدیق سروس کے تحت بنک میں ہی تصدیقی عمل سرانجام دے سکیں گے جو چھ ماہ کے لئے موثر ہوگا۔

البتہ ایسے پنشنرز جو معذوری یا بڑھاپے کی وجہ سے انگلیوں کے نشانات نہ ہونے کی وجہ سے بائیو میٹرک تصدیق سرو س کی سہولت سے فائدہ نہیں اٹھا سکتے وہ بدستور مجاز آفیسر سے تصدیق شدہ لائف سرٹیفکیٹ بنک میں جمع کروائیں گے۔ اس سہولت سے فائدہ اٹھانے اور پنشن کی ادائیگی میں تعطل سے بچنے کے لئے پنشنرزجلد از جلد اپنی متعلقہ بنک برانچ سے رابطہ کریں۔ یہا ں یہ امر قابل ذکرہے کہ سروس ھذا تاحکم ثانی راولپنڈی /اسلام آباد کے تمام پنشنرز کیلئے ہے جو اے جی پی آر، اسلام آباد سے پنشن لے رہے ہیں۔کسی بھی پریشانی کی صورت میں متعلقہ نادرا سینٹریا اے جی پی آر، اسلام آباد سے درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیجئے:۔ 051-92107023- 0519260623 علاوہ ازیں ہماری ویب سائٹ www.agpr.gov.pk وزٹ کیجئے۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

7 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

15 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

18 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

21 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

24 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

28 mins ago