کراچی(قدرت روزنامہ) سینیٹ کی نشست پر سندھ اسمبلی میں ہونے والی ووٹنگ کے دوران بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود پاکستان تحریک انصاف کے اراکین ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔
نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے نااہل قرار دیے گئے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فیصل واوڈا کی خالی سینیٹ نشست پر سندھ اسمبلی میں پولنگ کا عمل مکمل ہو چکا ہے ،پاکستان تحریک انصاف، ایم کیو ایم اور جی ڈی اے نے سینیٹ الیکشن کیلئے ووٹنگ کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا تاہم پاکستان تحریک انصاف کے اراکین اسمبلی پارٹی قیادت کی جانب سے بائیکاٹ کے اعلان کے باوجود ووٹ کاسٹ کرنے پہنچے۔
پی ٹی آئی رکن دیوان سچل اور کریم بخش گبول سندھ اسمبلی پہنچے اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔خیال رہے کہ سینیٹ کی نشست کے لیے پاکستان پیپلز پارٹی نے نثار کھوڑو جبکہ پاکستان تحریک انصاف نے ارسلان تاج کو امیدوار نامزد کیا ۔
کنبرا (قدرت روزنامہ) آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹی 20 میچ میں بابراعظم نے 2 اہم…
لاہور (قدرت روزنامہ) سموگ کی شدت میں اضافےکے پیش نظر صوبے بھر میں 17 نومبر…
پرتھ(قدرت روزنامہ)آسٹریلیا نے پہلے میچ میں پاکستان کو 29رنز سے شکست دے د ی، میچ…
راولپنڈی (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 3 دہشتگرد…
کراچی(قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہوگیا۔جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے…
دبئی(قدرت روزنامہ)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی ریاست دبئی کے حکام نے غیر قانونی…