ایک ننھا منا لیڈر ننھا منا مارچ لے کر اسلام آباد پہنچا، فواد چودھری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہےکہ ایک ننھا منا لیڈر ننھا منا مارچ لے کر اسلام آباد پہنچا، جوہماری زبان نہیں بول سکتے وہ لوگوں کو کیا سمجھائیں گے، ارکان کو خریدنے کی دکانداری لگائی گئی لیکن 3 ارکان نے وزیراعظم کو بتا دیا، ہمارے اتحادی مضبوط حکومت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر اور وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔
فواد چودھری نے کہا کہ ماضی میں حکمرانوں نے چھانگا مانگا کی سیاست کی، نوازشریف اور آصف زرداری نے ممبران کے ضمیر خریدنے کا آغاز کیا، ان کے پاس چھانگا مانگا ہے نہ ہی ممبر بکنے کو تیار ہے، نوازشریف نے بینظیر حکومت ختم کرنے کیلئے پیسہ چلایا تھا، مولانا فضل الرحمان نے پہلے 93 میں مفادات لیے، سب سے پہلے ڈیزل کے پرمٹس مولانا فضل الرحمان نے لیے۔

وفاقی وزیر فواد چودھری نے کہا کہ ایک ننھا منا لیڈر ننھا منا مارچ لے کر اسلام آباد پہنچا، جو ہماری زبان نہیں بول سکتے وہ لوگوں کو کیا سمجھا سکیں گے، سندھ کے این ایف سی کا پیسہ پانی کی طرح بہایا گیا، اتحادی مضبوط حکومت کے ساتھ ہیں اور رہیں گے، انہوں نے دکانیں لگانے کی کوشش کی، 3 ارکان نے وزیراعظم کو بتا دیا، بیوپاری جو سیاست کررہے ہیں ہم اسے مسترد کرتے ہیں۔
وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا کہ اس وقت پوری دنیا میں سیاسی اور معاشی بحران ہے، تیل کی قیمت130 ڈالر تک پہنچ گئی ہے، روس نے مغربی ممالک کو ایکسپورٹ بند کرنے کا اعلان کیا ہے، کوویڈ کے دوران ساری دنیا نے ہماری تعریف کی، اس وقت پوری دنیا میں سیاسی اور معاشی بحران ہے، تیل کی قیمت 130 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

11 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

20 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

22 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

25 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

29 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

33 mins ago