تحریک انصاف کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا دعویٰ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے . سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہاکہ وفاقی حکومت عزت بچاتی پھررہی ہے بہت مہنگائی کردی ہے، ہم عوام کو شکل دکھانے کے قابل نہیں ہیں .

انہوں نے کہاکہ پی پی سند ھ میں کام کررہی ہے،اپنا ووٹ پیپلزپارٹی

کودیاہے، میں نے بہت کہا سندھ پرتوجہ دو لیکن وزیراعظم نے آنے میں تاخیرکی اور پنجاب اور کے پی پر توجہ دی . اسلم ابڑونے کہاکہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں، بائیکاٹ نہ کرتے تو پی ٹی آئی کے کئی ووٹ پیپلزپارٹی کو پڑتے، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ اور ڈر سے کئی ارکان ووٹ دینے نہیں آئے . تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے قائد سے خوش نہیں ہیں .

. .

متعلقہ خبریں