تحریک انصاف کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے،پی ٹی آئی کے منحرف رکن کا دعویٰ

کراچی(قدرت روزنامہ)پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہاہے کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے۔سندھ اسمبلی میں فیصل واوڈاکی تاحیات نااہلی کے بعد خالی ہونے والی سینیٹ کی جنرل نشست پر الیکشن کے موقع پر میڈیا سے بات چیت میں پی ٹی آئی کے منحرف رکن سندھ اسمبلی اسلم ابڑو نے کہاکہ وفاقی حکومت عزت بچاتی پھررہی ہے بہت مہنگائی کردی ہے، ہم عوام کو شکل دکھانے کے قابل نہیں ہیں۔انہوں نے کہاکہ پی پی سند ھ میں کام کررہی ہے،اپنا ووٹ پیپلزپارٹی

کودیاہے، میں نے بہت کہا سندھ پرتوجہ دو لیکن وزیراعظم نے آنے میں تاخیرکی اور پنجاب اور کے پی پر توجہ دی۔اسلم ابڑونے کہاکہ پی ٹی آئی کے کئی ارکان اسمبلی پیپلزپارٹی سے رابطے میں ہیں، بائیکاٹ نہ کرتے تو پی ٹی آئی کے کئی ووٹ پیپلزپارٹی کو پڑتے، پی ٹی آئی کے بائیکاٹ اور ڈر سے کئی ارکان ووٹ دینے نہیں آئے۔تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے انہوں نے انکشاف کیا کہ پی ٹی آئی کے کئی ایم این ایز تحریک عدم اعتماد کی حمایت میں ووٹ دیں گے، پی ٹی آئی ارکان اسمبلی اپنے قائد سے خوش نہیں ہیں۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

14 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

22 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

25 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

28 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

32 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

35 mins ago