لاہور(قدرت روزنامہ) قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کم ترین ٹی ٹونٹی اننگز میں 20 نصف سنچریاں سکور کرنے والے بلے باز بن گئے ہیں۔ بابراعظم نے گزشتہ روز ویسٹ انڈیز کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میں 40 گیندوں پر 51 رنز کی باری کھیلی، یہ ان کے ٹی ٹونٹی کیریئر کی 20 ویں نصف سنچری تھی جس کے ساتھ ہی انہوں نے کم ترین اننگز میں 20 ٹی ٹونٹی نصف سنچریاں سکور کرنے کا ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔بابراعظم اب تک 59 ٹی ٹونٹی میچز کی 56 اننگز میں 46.89 کی اوسط سے 2204 رنز سکور کرچکے ہیں
جن میں ایک سنچری اور 20 نصف سنچریاں شامل ہیں، انہوں نے یہ رنز 130.64 کے سٹرائیک ریٹ سے سکور کیے ہیں۔ ویرات کوہلی نے 65 ٹی ٹونٹی اننگز کھیل کر 20 نصف سنچریاں سکور کی تھی جب کہ بھارت ہی کے روہت شرما نے 88 اننگز کھیل کر اتنی نصف سنچریاں سکور کیں۔
کراچی (قدرت روزنامہ)کراچی کے علاقے ڈیفنس میں کھڈا مارکیٹ میں جھگڑے کے دوران تشدد سے…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)کراچی میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر پڑوسی کا 20 تولہ…
برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…
لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…
لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…
کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…