آسٹریلیا، بھارت اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار

لاہور(قدرت روزنامہ) کرکٹ آسٹریلیا (سی اے) کے چیف ایگزیکٹو نک ہاکلے نے کہا ہے کہ آسٹریلیا بھارت اور پاکستان پر مشتمل سہ فریقی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔ پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 2013ء سے اب تک صرف انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) اور ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کے مقابلوں میں ایک دوسرے سے کھیلے ہیں۔ حال ہی میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین رمیز راجہ نے کہا تھا کہ وہ آئی سی سی کو چار ملکی سیریز کی تجویز دیں گے اور کہا کہ اس طرح کے ٹورنامنٹ سے حاصل ہونیوالے منافع کو آئی سی سی کے تمام اراکین کے ساتھ فیصد کی بنیاد پر شیئر کیا جا سکتا ہے۔
تاہم، بی سی سی آئی نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی اور سیکریٹری جے شاہ نے کہا کہ دنیا بھر میں کرکٹ باڈیز کے سربراہوں کی دلچسپی کرکٹ کے کھیل کو وسعت دینے پر ہونی چاہیے اور یہ ’قلیل مدتی تجارتی اقدامات‘ سے زیادہ اہم ہے۔

اب کرکٹ آسٹریلیا نے کہا ہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان میچ کچھ ایسا ہے جسے ہر کوئی عالمی کرکٹ میں دیکھنا چاہتا ہے۔ انہوں نے رائے دی کہ ان کے بورڈ نے اس تجویز پر بات نہیں کی ہے لیکن وہ پاکستان اور بھارت کی سہ فریقی سیریز کی میزبانی کیلئے تیار ہے۔

انہوں نے راولپنڈی میں نامہ نگاروں کو بتایا کہ ذاتی طور پر مجھے سہ فریقی سیریز کا تصور بہت پسند ہے، ماضی میں اس سے اچھی یادیں وابستہ ہیں۔ نک ہاکلے نے مزید کہا کہ ہم میزبانی کیلئے مکمل طور پر تیار ہیں کیوں کہ آسٹریلیا میں ہندوستان اور پاکستان دونوں کی بڑی کمیونٹیز آباد ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایک ایسا مقابلہ ہے جسے ہر کوئی عالمی کرکٹ میں دیکھنا چاہتا ہے اور اگر ہم مزید مواقع فراہم کرنے میں مدد کر سکتے ہیں تو ہم ایسا کرنا پسند کریں گے۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

1 min ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

10 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

13 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

15 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

19 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

23 mins ago