جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ق لیگ سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے ق لیگ سے تعاون مانگ لیا . نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں اسپیکرپنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی سےترین گروپ کے رہنماؤں نے ملاقات کی .

اعلامیےکے مطابق ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری، طاہر رندھاوا، عبد الحئی دستی اور عمران شاہ شریک ہوئے . ملاقات میں سیاسی صورت حال اورپنجاب کے معاملات پرگفتگو کی گئی، اس کے علاوہ پرویز الٰہی نےجہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا . ملاقات میں

ترین گروپ نے پنجاب میں عدم اعتماد تحریک اسمبلی میں دینے سے متعلق سوال کیا جس پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ابھی عدم اعتمادکی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع نہیں ہوئی . ترین گروپ کا کہنا تھا کہ پنجاب تباہ ہوچکا ہے، عوام کے مفاد کے لیے سامنے آنا ہوگا، ہم عثمان بزدار کو ہٹانے نکلے ہیں، ہمارا ساتھ دیاجائے . اعلامیےکے مطابق ترین گروپ اور چوہدری پرویزالٰہی نے رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، ترین گروپ کے رہنما جلد چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کریں گے .

. .

متعلقہ خبریں