جہانگیر ترین گروپ نے عثمان بزدار کو ہٹانے کیلئے ق لیگ سے تعاون مانگ لیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے جہانگیر ترین گروپ نے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو ہٹانے کے لیے ق لیگ سے تعاون مانگ لیا۔نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں اسپیکرپنجاب اسمبلی اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالٰہی سےترین گروپ کے رہنماؤں نے ملاقات کی۔ اعلامیےکے مطابق ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ، عون چوہدری، طاہر رندھاوا، عبد الحئی دستی اور عمران شاہ شریک ہوئے۔ ملاقات میں سیاسی صورت حال اورپنجاب کے معاملات پرگفتگو کی گئی، اس کے علاوہ پرویز الٰہی نےجہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ملاقات میں

ترین گروپ نے پنجاب میں عدم اعتماد تحریک اسمبلی میں دینے سے متعلق سوال کیا جس پر پرویز الٰہی کا کہنا تھا کہ ابھی عدم اعتمادکی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع نہیں ہوئی۔ترین گروپ کا کہنا تھا کہ پنجاب تباہ ہوچکا ہے، عوام کے مفاد کے لیے سامنے آنا ہوگا، ہم عثمان بزدار کو ہٹانے نکلے ہیں، ہمارا ساتھ دیاجائے۔اعلامیےکے مطابق ترین گروپ اور چوہدری پرویزالٰہی نے رابطےجاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے، ترین گروپ کے رہنما جلد چوہدری شجاعت سے بھی ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

معروف اداکارہ اشنا شاہ کا ذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکارہ اُشنا شاہ نےذہنی بیماری میں مبتلا ہونے کا انکشاف کیا…

11 mins ago

’بالی ووڈ کی نقالی پاکستانی اداکاراؤں کو کہیں کا نہیں چھوڑے گی‘ حبا بخاری کی ویڈیو پر صارفین کے تبصرے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ حبا بخاری ان دنوں ’ہم اسٹائل…

19 mins ago

سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل بازیابی کیس؛سیکرٹری دفاع اور داخلہ کے تحریری بیان عدالت میں جمع

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)سابق ڈپٹی سپرنٹنڈ نٹ اڈیالہ جیل محمد اکرم بازیابی کیس میں سیکرٹری دفاع اور…

22 mins ago

لوئرکوہستان؛ کار کھائی میں جا گری،نائب امیر جماعت اسلامی باجوڑ سمیت 3افراد جاں بحق

لوئرکوہستان(قدرت روزنامہ)لوئر کوہستان کے علاقے جیجال قلاٹو کے مقام پر کار گہری کھائی میں جا…

25 mins ago

ڈاکٹر ذاکر نائیک پاکستان پہنچ گئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت پاکستان کی خصوصی دعوت پر معروف اسکالر اور مبلغ اسلام ڈاکٹر…

28 mins ago

لاپتہ افراد کیس؛ وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور پشاور ہائیکورٹ طلب

پشاور(قدرت روزنامہ)پشاور ہائیکورٹ نے لاپتہ افراد کیس میں وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کو آج طلب…

32 mins ago