فواد عالم نے آسٹریلیا کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں انوکھا ریکارڈ بنا ڈالا

لاہور (قدرت روزنامہ) فواد عالم نے آسٹریلیا کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا . پچھلے 28 سالوں میں فواد عالم پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے جنہوں نے بغیر بلے بازی، باؤلنگ یا کیچنگ کے ٹیسٹ میچ میں حصہ لیا .

جب پاکستان نے 24 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر آسٹریلیا کا سامنا کیا تو فواد عالم نے سب سے خاموش کردار ادا کیا .
اگرچہ 36 سالہ بلے باز کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا گیا لیکن انہیں دونوں اننگز میں بلے بازی کا موقع نہیں ملا کیونکہ ٹاپ آرڈر سخت باؤلنگ اٹیک کے خلاف مضبوط رہا . دوسری جانب اوپنر امام الحق اور کپتان بابر اعظم نے باؤلنگ کی لیکن وہاں بھی فواد عالم کو موقع نہیں ملا . مزید یہ کہ شاہین آفریدی کی بولنگ پر عثمان خواجہ کا کیچ ڈراپ کرنے والے فواد عالم کو کیچ لینے کا کوئی اور موقع نہیں ملا .

فواد عالم 28 سال بعد ٹیسٹ میچ میں بیٹنگ ،بائولنگ اور کیچنگ میں کوئی کردار نہ ادا کرنے والے پہلے پاکستانی بن گئے ہیں . اس سے قبل یہ ریکارڈ 1994ء میں نیوزی لینڈ کے خلاف آصف مجتبیٰ کے پاس تھا .

انہوں نے 7 لاکھ 62 ہزار 300 روپے بطور میچ فیس بھی لیے . راولپنڈی سٹیڈیم میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہوگیا . دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 12 مارچ سے نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں شروع ہوگا .

. .

متعلقہ خبریں