لاہور(قدرت روزنامہ) پنجاب کے وزیر برائے توانائی اختر ملک نے پی ٹی آئی ناراض گروپ کے راہنما عبدالعلیم خان کا ساتھ دینے سے انکار کر دیا . صوبائی وزیر نے علیم خان کو جواب دیا کہ مشکل وقت میں پارٹی نہیں چھوڑ سکتا .
پنجاب اسمبلی کے تین ارکان نے رابطہ کرنے پر عبدالعلیم خان کو جواب دے دیا ہے . صوبائی وزیر کی دو روز قبل علیم خان سے ملاقات ہوئی تھی . وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے صوبائی وزیر اختر ملک سے رابطہ کرکے ملاقات کے لیے بلا لیا ہے . پی ٹی آئی ناراض گروپ کے راہنما علیم خان برطانیہ روانہ ہوگئے ہیں جہاں انکی
جہانگیر ترین سے سیاسی صورتحال پر گفتگو ہوگی . علیم خان کچھ روز قبل جہانگیر ترین گروپ میں شامل ہوئے تھے
. .