اگر ہم وزیر اعظم کے ساتھ نہیں ہیں تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہتے، خالد مقبول صدیقی کا صحافی کو جواب

کراچی(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے ایم کیو ایم کی قیادت سے ملاقات کے دوران تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہاہے کہ ایم کیوایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔اپوزیشن کی عدم اعتماد کی تحریک کے بعد اتحادیوں کا اعتماد حاصل کرنے کے لیے عمران خان متحرک ہو گئے ہیں، اسی سلسلے میں بدھ کووہ کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے ملاقات کرنے پہنچے۔ گورنر سندھ عمران اسماعیل، وفاقی وزیر علی زیدی، شاہ محمود قریشی اور اسد عمر بھی وزیرِ اعظم عمران خان کے ہمراہ تھے۔اس موقع پر ایم کیو

ایم کے بہادر آباد میں واقع عارضی مرکز میں پی ٹی آئی اور ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیرِ اعظم عمران خان کا استقبال کیا۔ عمران خان کا بطور وزیراعظم ایم کیو ایم مرکز کا پہلا دورہ تھا۔وزیراعظم عمران خان نے ایم کیوایم کی قیادت سے ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزراشاہ محمود قریشی، اسدعمر، علی زیدی موجودتھے جبکہ ایم کیو ایم کی جانب سے خالد مقبول، عامر خان، امین الحق، کنور نوید،وسیم اختر ودیگر شریک تھے۔ملاقات کے دوران ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور سندھ کے شہری علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بات چیت کی گئی۔ایم کیو ایم کے رہنماؤں نے وزیر اعظم کو کراچی پیکیج پر عمل درآمد اور دیگر معاملات پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں خالدمقبول صدیقی نے عمران خان کی خیریت دریافت کرتے ہوئے کہاکہ خان صاحب کیا صورتحال ہے کیا پالیسی ہے، جس پر عمران خان نے جواب دیا کہ خالد آپ کو سب حالات کا پتہ ہے۔ذرائع کے مطابق اس موقع پر وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ساتھ دیا ہے، حالات آپ کے سامنے ہیں ایم کیو ایم کا ساتھ چاہیے۔وزیراعظم نے کہاکہ امین الحق اچھا کام کررہے ہیں، اسدعمر ایم کیوایم اور کراچی کے مسائل پر بات کرتے رہتے ہیں، ہم نے سندھ حکومت سے زیادہ کراچی کو اون کیا اور ایم کیوایم کے مسائل بھی ہمیشہ حل کرنے کی کوشش کی۔عمران خان نے کہا کہ کراچی کو گرین لائن پروجیکٹ بھی ہم نے دیا، مردم شماری پر بھی تحفظات حل کیے،ایم کیوایم نے ہمیشہ حکومت کا ساتھ دیا، اپوزیشن جماعتیں ناکام ہوں گی۔خالد مقبول نے عمران خان سے کہاکہ ایم کیوایم کے کئی مسائل بدستور حل طلب ہیں، جس پر وزیراعظم نے تمام مسائل اور تحفظات حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ ملاقات کے دوران خالد مقبول صدیقی نے ہمارے دفاتر اب تک نہیں کھلے ہیں، جس پر وزیر اعظم نے کہا کہ آپکے دفاتر جلد کھل جائیں گے۔وزیرِ اعظم عمران خان کی ایم کیو ایم رہنماؤں سے ہونے والی ملاقات کے بعد حیدر آباد میں ایم کیو ایم کا زونل دفتر کھول دیا گیا۔ایم کیو ایم کے زونل آفس کے ترجمان نے بتایا کہ حیدر آباد کے بھائی خان چوک پر زونل آفس کھول دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کئی سال قبل بانی متحدہ کی متنازع تقریر کے بعد پابندی عائد کیے جانے پر کراچی، حیدر آباد سمیت سندھ بھر میں واقع تنظیمی دفاتر بند کر دیے گئے تھے۔ایم کیو ایم اراکین سے ملاقات کے بعد وزیرِ اعظم عمران خان ایم کیو ایم کے عارضی بہادر آباد مرکز سے روانہ ہو گئے۔ملاقات کے بعد ایک صحافی کی جانب سے خالد مقبول صدیقی سے پوچھا کہ کیا ایم کیو ایم پاکستان وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے؟ جس پر انہوں نے کہاکہ اگر ہم وزیر اعظم کے ساتھ نہیں ہیں تو عمران خان وزیر اعظم نہیں رہتے۔

Recent Posts

ہم نے احتجاج بند کردیا تو یہ لوگ عمران خان کو فوجی جیل میں ڈال دینگے،علیمہ خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ) بانی پی ٹی آئی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے…

7 mins ago

پی ٹی آئی چئیرمین بیرسٹر گوہر کا مولانا فضل الرحمٰن کو فون،امیر جے یو آئی منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے چئیرمین بیرسٹر گوہر نے جمعیت علمائے پاکستان(…

11 mins ago

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…

16 mins ago

پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…

38 mins ago

فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…

43 mins ago

آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…

55 mins ago