آزادکشمیر اسمبلی میں پی ٹی آئی کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی، ن لیگ اور پیپلز پارٹی کی نشستوں میں بھی اضافہ
53 ارکان پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے . پیپلزپارٹی کی12 میں سے 2 نشستیں چوہدری یاسین نے حاصل کی ہیں، چوہدری یاسین ایک نشست چھوڑیں گے جس پر ضمنی الیکشن ہوگا . ٹیکنوکریٹ، علما مشائخ اور سمندر پار کشمیریوں کے لیے مختص بقیہ 3 نشستوں پر (آج)پیر کوپولنگ ہوگی . خیال رہے کہ 53 ارکان پر مشتمل ایوان میں حکومت سازی کے لیے27 ووٹ درکار ہیں، اس طرح پی ٹی آئی کشمیر میں 29 نشستوں کے ساتھ سادہ اکثریت حاصل کرچکی ہے جب کہ 3نشستوں کا فیصلہ ہونا بھی ابھی باقی ہے . منتخب ارکان سے موجودہ اسپیکر حلف لیں گے جس کے بعد ارکان نئے اسپیکر کا انتخاب کریں گے . تحریک انصاف کے رہنما تنویر الیاس کے مطابق عمران خان آئندہ 2 روز میں وزیراعظم آزاد کشمیر کے نام کا اعلان کردیں گے . آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 29 ہوگئی ہے . آزاد کشمیر اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشستوں پر پانچوں امیدوار بلامقابلہ کامیاب ہوگئی ہیں،تحریک انصاف نے 3 جبکہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک ایک نشست حاصل کی ہے . 53 ارکان پر مشتمل ایوان میں پی ٹی آئی نشستوں کی تعداد 29 ہو گئی ہے جب کہ پیپلزپارٹی کی 12 اور مسلم لیگ ن کی 7 نشستیں ہیں، جموں کشمیر پیپلز پارٹی اور مسلم کانفرنس کے پاس ایک ایک نشست موجود ہے . . .