حکومتی اتحادی جماعت ’’باپ ‘‘نے وزیر اعظم سے ملنے سے معذرت کرلی

 

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)حکومت کی اتحادی جماعت بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کرنے سے معذرت کرلی۔نجی ٹی وی جیو کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے آج رات بی اے پی ارکان کو ملاقات کیلئے بلایا تھا لیکن بی اے پی ارکان نے پارلیمانی لیڈر خالد مگسی کی عدم موجودگی پر ملاقات سے معذرت کی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بی اے پی ارکان نے جواب دیا کہ کچھ ارکان اسلام آباد میں نہیں، واپسی پرملاقات ہوگی۔ذرائع کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی سیاسی صورتحال پرمشاورت کےبعدلائحہ عمل طے کرے گی۔خیال رہے کہ

اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد جمع ہونے کے بعد وزیراعظم عمران خان بھی متحرک ہوگئے ہیں اور آج وہ کراچی میں ایم کیو ایم کے بہادر آباد مرکز بھی پہنچے تھے۔بلوچستان عوامی پارٹی بھی وفاق میں حکومتی اتحاد میں شامل ہے۔دوسری جانب ایم کیو ایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینر عامر خان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے وزیراعظم کو کوئی یقین دہانی نہیں کرائی،ہمارے پاس آپشنز کھلے ہیں۔کراچی اور ووٹرز کے لئے بجو بھی بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں۔کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ڈپٹی کنوینئر عامر خان نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر وزیراعظم کو یقین دہانی کی خبروں کی تردید کردی ہے۔صحافیوں سے گفتگو کے دوران عامر خان نے کہا کہ ہمارے پاس آپشنز کھلے ہیں۔وزیراعظم کو عدم اعتماد کے حوالے سے یقین دہانی نہیں کرائی اور نہ ہی انہوں نے ہم سے تعاون مانگا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہم حکومت کے اتحادی ہیں وزیراعظم سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے جس میں شکوے شکایت نہیں کی۔تاہم عدم اعتماد کے معاملے میں پر ہم کراچی اور اپنے ووٹرز کے لئے جو بھی بہتر ہوگا وہ فیصلہ کریں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سرکاری خبر رساں ادارے کی جانب سے جاری خبر میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان نے وزیراعظم سے ملاقات کے دوران عدم اعتماد کے معاملے پر مکمل حمایت کی یقین دہانی کرائی ہے۔

Recent Posts

نئے ڈی جی آئی ایس آئی عاصم ملک آج عہدے کا چارج سنبھالیں گے

کراچی(قدرت روزنامہ)نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک آج اپنے عہدے…

3 mins ago

پریکٹس کمیٹی کے تشکیل کردہ بینچ کا حصہ نہیں بن سکتا، جسٹس منیب کا خط

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس منیب اختر نے رجسٹرار کو خط لکھ…

26 mins ago

فارم47 والی حکومت نے جمہوریت کو تماشہ بنا کر رکھ دیا : شعیب شاہین نے کھری کھری سنا دیں

کراچی (قدرت روزنامہ)تحریک انصاف کے رہنماشعیب شاہین نے کہا ہے کہ ملک پر فارم47 کی…

30 mins ago

آج عدلیہ کے جج متنازع ہو گئے، ریاستی اداروں کو بھی سوچنا ہو گا:خواجہ سعد رفیق کھل کر بول پڑے

لاہور ( قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ( ن)کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے…

42 mins ago

وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم میاں شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کرلیا۔ ذرائع…

42 mins ago

آئی جی اسلام آباد کو پی ٹی آئی رہنماؤں پر درج جعلی مقدمات ختم کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائی کورٹ نے پی ٹی آئی رہنماؤں کو پولیس کی جانب…

51 mins ago