الیکشن کمیشن کا سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)الیکشن کمیشن نے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا . تفصیلات کے مطابق بدھ کو الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں بنچ نے اسحاق ڈار کی نا اہلی کی درخواست پر سماعت کی .

درخواست گزار اظہر صدیق نے اپنے دلائل میں کہا کہ میں نے چیئرمین سینیٹ سے اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس بھجوانے کی کئی مرتبہ درخواست کی جبکہ چیئرمین پی ٹی وی تقرری کیس میں سپریم کورٹ نے اسحاق ڈار سے 19 کروڑ روپے کا 20فیصد وصول کرنے کا حکم دیا تھا یہ رقم آج تک

وصول نہیں کی گئی . الیکشن کمیشن نے اسحاق ڈار کو نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کیا،درخواست گزار اظہر صدیق نے استدعا کی کہ اسحاق ڈار کو ایک نوٹس دفتر خارجہ اور پاکستانی سفارت خانے کے ذریعے بھجوایا جائے . چیف الیکشن کمیشنر نے کہا ایک نوٹس باہر بھی بھجوا دیں گے .

. .

متعلقہ خبریں