لسبیلہ(قدرت روزنامہ)بلو چستان نیشنل پا رٹی عوامی کے مرکزی سیکریٹری جنر ل و صوبا ئی وزیر زراعت واجہ اسد بلو چ نے کہا ہے کہ بلو چستان کی 70فیصد آبا دی زراعت کے پیشے سے منسلک ہے ہما ری پو ری کوشش ہے کہ زرعی شعبے کی بہتر کے لئے زیا دہ سے زیا دہ اقداما ت اٹھا ئیں اور اپنے صوبے کے کسانو ں اور زمینداروں کو تمام تر ضروری سہو لیا ت مہیا کر یں ،انہو ںنے کہاکہ صوبا ئی وزیر اعلیٰ میر عبد القدوس بزنجو کی ہد ایات کی روشنی میں ہم صوبے میں زراعت کے شعبے کی تر قی اور اس کے فر وغ کے لئے بھر پو ر اقداما ت اٹھا رہے ہیں زرعی شعبہ تر قی کرے گا تو بلو چستان میں زراعت کے شعبے سے وابستہ لا کھو ں افر اد خو شحا ل ہو نگے اور صوبہ تر قی کے میدان میں مذید آگے بڑھے گا ان خیا لا ت کا اظہا ر انہو ں نے حب آمد کے موقع پر محکمہ ایگر یکلچر کے افسران سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا بعدازاں واجہ اسد بلو چ نے حب کے علا قے گلشن امیر آبا د میں بی این پی لسبیلہ کے آرگنائز ر قدر ت اللہ ریکی کی رہا ئشگا ہ جاکر ان کے بڑے بھا ئی کے انتقال پر تعزیت و فا تحہ خوانی کی اس موقع پر مرکزی انفارمیشن سیکر یٹری ڈاکٹر ناشنا س لہڑی ، نو ر الامین زہری، حا جی عزیز ،بی این پی عوامی کی سینٹر ل کمیٹی کے ممبر حا جی علی اکبر جتک اور کو ئٹہ ڈسٹرکٹ کے ڈپٹی آرگنا ئز ر ملک صادق بنگلز ئی، میر عامر بلو چ سمیت دیگر ان کے ہمر اہ تھے
. .