ایف آئی اے کی جانب سے درج مقدمے میں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوائے گئے نذیر چوہان کو دل کی تکلیف کے باعث پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی داخل کرایا گیا ہے جہاں سے انہوں نے اپنا وضاحتی ویڈیو بیان جاری کیا جس میں انہوںنے غلط فہمی کی بنا پر دئیے گئے اپنے بیان پر شہزاد اکبر سے معذرت بھی کی . . .
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)جہانگیر ترین گروپ کے رکن اسمبلی نذیر چوہان کی جانب سے معذرت کے بیان کے بعد وزیر اعظم کے مشیر داخلہ واحتساب شہزاداکبر نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیرعلاج نذیرچوہان سے رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت کی . نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق صوبائی وزیر جیل خانہ جات فیاض الحسن چوہان نے دونوں کے درمیان رابطے میں اہم کرداراداکیا .
متعلقہ خبریں