تحریکِ عدم اعتماد، حکومت کی حکمتِ عملی تیار، پی ٹی آئی کا کوئی رکن پارلیمنٹ میں نہیں آئے گا، اگر کوئی آیا تو پھر کیا ہوگا؟ ایسا دعویٰ کہ اپوزیشن کی پریشانی کی حد نہ رہے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے وزیر اعظم عمران خان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد پر پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے اپنی حکمت عملی مرتب کرلی ہے .

نجی ٹی وی" 24 نیوز "نے ذرائع کےحوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ  تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے سپیکر ہاؤس میں اہم اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا بھی شریک ہوئے .

اس اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے حکومت نے لائحہ عمل طے کیا  اور قومی اسمبلی کا اجلاس جلد سے جلد بلانے کا فیصلہ کیا .

ذرائع کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کے ارکان کو تحریک عدم اعتماد کے روز پارلیمنٹ میں آنے کی اجازت نہیں ہوگی . اگر کوئی پی ٹی آئی رکن پارلیمنٹ میں آیا بھی تو وزیر اعظم بطور چیئرمین تحریک انصاف فوری طور پر سپیکر قومی اسمبلی کو خط لکھیں گے جس کے بعد  سپیکر اسد قیصر آئین کے آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے .  

تحریک عدم اعتماد کے روز صرف ایک حکومتی مشیر پارلیمنٹ میں آئے گا جو تحریک عدم اعتماد پیش کرے گا باقی کسی بھی رکن کے پارلیمنٹ ہاؤس آنے پر پابندی ہوگی .

. .

متعلقہ خبریں