پی پی کے جیالوں کی ضیاء الحق کی قبر پر نعرے بازی، سابق صدر کے بیٹے اعجاز الحق بھی میدان میں آگئے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق صدر ضیاء الحق کے صاحبزادے اور سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق کا کہنا ہے کہ فیصل مسجد میں واقع  ان کے والد کے مزار کی بے حرمتی ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی ایما پر کی  گئی .

نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اعجاز الحق نے کہا کہ فیصل مسجد میں ضیاء الحق کے مزار کی بے حرمتی پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے غیر مہذب ہونے کا ثبوت ہے، یہ  حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی ناکامی اور غفلت کا نتیجہ ہے، اس واقعے سے ضیاء الحق کے چاہنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے، اس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے .

انہوں نے مطالبہ کیا کہ بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کے خلاف مزار کی بے حرمتی کے حوالے سے ایف آئی آر درج ہونی چاہیے، اور واقعے پر بلاول بھٹو اور آصف زردادی کو معافی مانگنی چاہیے .

 خیال رہے کہ گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے کارکنوں کی جانب سے سابق صدر کی قبر پر کھڑے ہو کر شدید نعرے بازی کی گئی تھی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی . اس واقعے کی حکومتی حلقوں کی جانب سے بھی مذمت کی گئی تھی .

. .

متعلقہ خبریں