اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاک فضائیہ نے میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ
پاکستانی فضائیہ کا ہونے سے متعلق افواہوں کی تردید کردی . ترجمان پاک فضائیہ کا کہنا ہےکہ میاں چنوں میں گرنے والا طیارہ پاکستان فضائیہ کا نہیں .
خیال رہےکہ میاں چنوں میں چھوٹا تربیتی طیارہ گرکر تباہ ہوگیا ہے، واقعے کے بعد پولیس اور ریسکیو اہلکار جائے وقوعہ پہنچ گئے اور امدادی کارروائی میں حصہ لیا . ریسکیو انچارج ڈاکٹر خالدکے مطابق تربیتی طیارہ گرنے سے معجزاتی طورپر کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے .
. .