پنجاب میں تبدیلی کیلئے ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کو ابتدائی فارمولا دے دیا

(قدرت روزنامہ)پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے سائے گہرے ہونے لگے۔ جہانگیر ترین گروپ سے اپوزیشن کے بیک ڈور رابطوں میں اہم معاملات طے پانا شروع، ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کو ابتدائی فارمولا دے دیا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین گروپ کی اپوزیشن کے ساتھ بیک ڈور رابطوں میں پنجاب میں ان ہائوس تبدیلی کے بعد کی صورتحال کے فارمولے پر مشاورت جاری ہے۔ ترین گروپ نے مسلم لیگ ن کو ابتدائی فارمولا دے دیا ہے۔

ترین گروپ نے پنجاب میں وزارت اعلی کا منصب مانگ لیا ہے جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب کیساتھ ساتھ سپیکر پرویز الٰہی کے خلاف بھی عدم اعتماد کی تجویز دے دی ہے۔ ترین گروپ کے ابتدائی فامولے میں کہا گیا ہے کہ سپیکرشپ پیپلز پارٹی کو اور سینئر وزیر ن لیگ سے بنایا جائے۔

دوسری جانب سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے ترین گروپ کے رہنماؤں کی آج اہم ملاقات ہوئی جس میں ملکی سیاسی صورتحال اور پنجاب کے معاملات پر مشاورت ہوئی۔

ترین گروپ نے پنجاب میں عدم اعتماد کی تحریک اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع ہونے بارے استفسار کیا جس ہر چودھری پرویز الٰہی نے انھیں بتایا کہ ابھی عدم اعتماد کی تحریک پنجاب اسمبلی میں جمع نہیں ہوئی۔

ترین گروپ کے رہنمائوں کا کہنا تھا کہ پنجاب تباہ ہو چکا ہے، عوام کے مفاد کے لئے سامنے آنا ہوگا۔ ہم عثمان بزدار کو ہٹانے نکلے ہیں، ہمارا ساتھ دیا جائے۔ صوبے اور عوام کی بہتری کے لیے ترین گروپ اور چودھری پرویزالٰہی نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ چودھری پرویزالٰہی کا کہنا تھا کہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں رابطے جاری رہیں گے۔

ترین گروپ کے رہنما جلد چودھری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں نعمان لنگڑیال، اجمل چیمہ،عون چوہدری، طاہر رندھاوا، عبدالحئی دستی شریک ہوئے۔ عمران شاہ بھی مشاورتی بیٹھک میں شریک تھے۔

Recent Posts

منصفانہ انتخابات ہوئے تو شکست تسلیم کروں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…

20 mins ago

صدارتی انتخابات: ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل اور انتخابی عمل متاثر کرنے کے الزام میں 2 افراد گرفتار

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…

27 mins ago

امریکی صدر کون، کملا ہیرس یا ڈونلڈ ٹرمپ؟ فیصلے میں چند گھنٹے باقی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…

34 mins ago

امریکی صدارتی انتخابات میں خلا بازوں نے اپنا ووٹ کیسے کاسٹ کیا؟

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…

1 hour ago

پی ٹی آئی عمران خان کو بیرون ملک بھجوانے کی کوشش کر رہی ہے،خواجہ آصف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…

7 hours ago

ایک بیوی سے طلاق کے بعد دوسری شادی کرنے والا پہلی رات ہی لٹ گیا

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…

7 hours ago