(قدرت روزنامہ)چودھری شجاعت کی پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کیساتھ ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی ہے۔ چودھری شجاعت کا کہنا تھا کہ آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے، اب بنا لیں۔ تاہم اس پر مولانا نے ان سے کہا کہ چودھری صاحب آپ نے بہت دیر کردی۔ تاہم اب بھی میں شریف برادران سے بات کرتا ہوں۔
تفصیل کے مطابق سربراہ ق لیگ چودھری شجاعت اپوزیشن کو منانے اسلاآباد پہنچے۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ چودھری شجاعت اپوزیشن کا ساتھ دینے کے لیے اپنی شرائط سے بھی دستبردار ہو گئے ہیں۔
چودھری شجاعت نے اپوزیشن کی پرانی پیشکش پر ہی تعاون کی رضامندی ظاہر کر دی ہے۔ گذشتہ روز مولانا سے ملاقات میں انہوں نے کہا کہ جن شرائط پر آپ پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ بنانا چاہتے تھے، بنا دیں، ہم تیار ہیں۔
لیکن مولانا نے جواب دیا کہ چودھری صاحب! آپ نے بہت دیر کر دی۔ ہم نے دوسرے آپشنز پر کام کیا ہے۔ آپ نے شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد اچانک انکار کرکے اچھا نہیں کیا۔ آپ محترم ہیں، اب آپ آئے ہیں تو میں ن لیگ کی قیادت سے بات کروں گا۔
ذرائع کے مطابق گذشتہ رات ملاقات کے بعد مولانا فضل الرحمان نے شہباز شریف کو چودھری شجاعت کا پیغام پہنچا دیا ہے۔ تاہم شہباز شریف نے نواز شریف اور پارٹی سے مشاورت کے لئے وقت مانگ لیا ہے۔
خیال رہے کہ چودھری برادران کی سخت شرائط کے باعث اپوزیشن نے ق لیگ سے مذاکرات ختم کر دیئے تھے۔ چودھری صاحبان شہباز شریف کی دعوت قبول کرنے کے باوجود نہیں گئے۔
اپوزیشن ق لیگی قیادت سے ناراض تھی۔ ذرائع کے مطابق چودھری برادران کے اس رویے کی وجہ سے آصف زرداری نے بلاول بھٹو کو چودھری برادران کے ناشتے پر گجرات جانے سے روک دیا تھا۔
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ریپبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات کے دوران ریاست مشی گن میں سابق امریکی صدر…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکا کے صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹ کی اُمیدوار کملا ہیرس اور ریپبلکن…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)امریکی صدارتی انتخابات میں ناسا کے خلا بازوں نے بین الاقوامی خلائی…
اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وزیر دفاع خواجہ آصف نے…
گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)ایک شخص کو دوسری شادی مہنگی پڑ گئی۔ گوجرانوالہ میں دلہا قیصر نے…