تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا،اسد عمر

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا، ہمارے جن اراکین کو آفرز کی گئی، اُنہوں نے آکر بتایا کہ کتنے کی آفرز کی گئیں،اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے،وفاقی وزیر اسد عمر کا بیان . تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا .


نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے .

انہوں نے کہا کہ آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیرآئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہیے .

وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم آپ کےساتھ ہیں تھے اور رہیں گے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدےپردستخط کیےگئےتھے معاہدےکےبہت سےنکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا . انہوں نے مزید کہا کہ جن ارکان کو پیشکش ہوئی انہوں نے آکر بتایا کہ کتنے کی آفر کی گئی، وزیراعظم سے کئی ایم این ایز کی ملاقات ہوچکی اور کئیں سے ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں