ترین گروپ کے سردارخرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار فیصلہ مسترد کردیا

لاہور(قدرت روزنامہ) ترین گروپ کے سردارخرم لغاری نے مائنس عثمان بزدار فیصلہ مسترد کردیا، انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی ایک فرد کا تو ہوسکتا ہے سب کا نہیں، مائنس بزدار کی بات چھوڑ کر اپنی اسمبلی بچائیں، وزیراعلیٰ کو اس موقع پر چھوڑ سکتا ہوں نہ چھوڑوں گا۔ انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ لگایا تھا، ہم وزیراعلیٰ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
خرم لغاری نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی ایک فرد کا تو ہوسکتا ہے سب کا نہیں، وزیراعلیٰ پنجاب کے ساتھ کھڑا ہوں، مائنس عثمان بزدار کو سپورٹ نہیں کرتا، اس موقع پر عثمان بزدار کو چھوڑسکتا ہے نہ چھوڑیں گے، جو مائنس بزدار کی بات کر رہے ہیں وہ اب بھی انہی کی کابینہ کا حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اپنی اسمبلی بچائیں، مائنس عثمان بزدار کی سوچ تبدیل کی جائے۔

دوسری جانب جہانگیر ترین گروپ کے اراکین نے اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے ملاقات کی، جس میں موجودہ سیاسی صورتحال اورخاص طور پر پنجاب میں تبدیلی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات کرنے والوں میں نعمان لنگڑیال، عون چوہدری ،لالہ طاہر رندھاوا، عبد الحئی دستی ،اجمل چیمہ اور دیگر شامل تھے۔ ملاقات میں چوہدری پرویزالٰہی نے جہانگیر ترین کی خیریت دریافت کی اور ان کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
ملاقات میں جہانگیر ترین گروپ کے وفد نے پرویز الٰہی کو مائنس ون ایجنڈے پر آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ گروپ کا مشترکہ فیصلہ ہے کہ ہمیں عثمان بزدار قبول نہیں، پنجاب تباہ ہو چکا ہے عوام کے مفاد کے لئے سامنے آنا ہوگا، ہم عثمان بزدار کو ہٹانے نکلے ہیں ہمارا ساتھ دیا جائے کیونکہ عثمان بزدار نے تحریک انصاف کے مخلص ساتھیوں کو مایوس کیا۔اس موقع پر چوہدری پرویز الٰہی نے کہا کہ تمام تر صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں، پارٹی رہنمائو ں سے مشاورت کرکے ہی تمام فیصلے کریں گے۔ ملاقات میں صوبے اور عوام کی بہتری کیلئے ترین گروپ اور پرویزالٰہی نے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق کیا، یہ بھی فیصلہ ہوا کہ ترین گروپ کے رہنما جلد چوہدری شجاعت حسین سے بھی ملاقات کریں گے۔

Recent Posts

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

21 mins ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

30 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

32 mins ago

کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا…

33 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

48 mins ago

مہنگائی کم نہیں بڑھنا بند ہوگئی ، عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے: گوہر اعجاز ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ آئی پی پیز…

52 mins ago