وزیراعظم کے بعد عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریکِ عدم اعتماد لانے کا فیصلہ

لاہور (قدرت روزنامہ)حزب اختلاف کی جماعتوں نے وزیراعظم عمران خان کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف بھی تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کرلیا ۔ اے آر وائی نیوز نے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ اپوزیشن کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے خلاف تحریک عدم اعتماد لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، پنجاب اسمبلی میں عدم اعتماد کی قرارداد کا ڈرافٹ آج تیار کرلیا جائے گا ، جس کے بعد آئندہ 48 گھنٹوں کے اندر اسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کردی جائے گی ۔
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیراعلیٰ آفس میں 40 سے زائد اراکین اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں سیاسی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت پر بات چیت کی گئی ، اراکین اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا ، وزیر اعلی سے ملاقات کرنے والوں میں صوبائی وزراء میاں خالد محمود، اسد کھوکھر، خیال احمد کاسترو، سید سعیدالحسن شاہ، شوکت لالیکا، ہاشم جواں بخت، یاسر ہمایوں، مشیر حنیف پتافی،اراکین پنجاب اسمبلی خرم خان لغاری، احمد شاہ کھگہ، میاں محمد اختر حیات، چوہدری لیاقت علی، سلیم سرور جوڑا، چوہدری امجد محمود چوہدری، افتخار گوندل، فتح خالق بندیال، میجر (ر) محمد لطاسب ستی، سردار احمد علی دریشک، سردار محی الدین کھوسہ، سردارجاوید خان لنڈ، سید سبطین رضا، نذیر چوہان، شکیل شاہد، عمر فاروق، علی اختر، سعید احمد، خرم اعجاز، عمرآفتاب، طلعت نقوی، سیدہ سونیاعلی رضا شاہ، مہندر پال سنگھ اور دیگر شامل تھے- چیف وہپ پنجاب اسمبلی ایم پی اے سید عباس علی شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن ملک میں سیاسی انتشار پھیلا رہی ہے ، سیاسی عدم استحکام پیدا کرکے مضبوط ہوتی معیشت کو نقصان پہنچایا جا رہا ہے ، ہم سب وزیراعظم عمران خان کے سپاہی ہیں اور اپوزیشن کے ہر ہتھکنڈے کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے ، اپوزیشن کا سیاسی افرتفری پھیلانے کا ایجنڈا عوام کے سامنے ہے ، اپوزیشن کا ساڑھے تین سالہ ریکارڈ ملکی مفادات سے متصادم رہا ہے ، اپوزیشن جماعتوں نے ہر موقع پرمنفی سیاست کے ذریعے قومی مفادات کو نقصان پہنچایا ، پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کرنا حب الوطنی نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ پاکستان کے مفادات کو مقدم رکھا ہے ، اپوزیشن کی منفی سیاست کا مقصد اپنی کرپشن کو بچانا ہے ، پے در پے ناکامیوں کے بعد اپوزیشن کو تحریک عدم اعتماد میں بھی شکست ہوگی ، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی متحد ہے ، پارٹی میں دراڑیں ڈالنے کی سازش کو مل کر ناکام بنائیں گے ، موجودہ حالات میں نفاق کی سیاست کرنے والوں کے ہاتھ کچھ نہیں آئے گا ، اپوزیشن کے خواب کبھی پورے نہیں ہوں گے۔

Recent Posts

اداکار آغا علی نے حنا الطاف سے طلاق کی تصدیق کردی

کراچی(قدرت روزنامہ) پاکستانی اداکار و گلوکار آغا علی اور اداکارہ حنا الطاف میں علیحدگی کی…

19 mins ago

سونے کی قیمت میں اضافہ ہو گیا

کراچی(قدرت روزنامہ )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔…

28 mins ago

پشاور ہائیکورٹ؛ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کو عہدے سے ہٹانے کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی گئی

پشاور(قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کو عہدے سے ہٹانےکیلئے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست…

30 mins ago

کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا میں گینگسٹر ازم سے فیصلہ ہونگے؟ چیف جسٹس

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) چیف جسٹس نے ریمارکس دیے ہیں کہ کیا پارلیمنٹ، عدلیہ اور میڈیا…

31 mins ago

پی ٹی آئی رکنِ قومی اسمبلی کی اپنے ہی وزیرِ اعلیٰ پر تنقید

پشاور (قدرت روزنامہ )پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی جنید اکبر…

46 mins ago

مہنگائی کم نہیں بڑھنا بند ہوگئی ، عوام کے تنگ ہونے کی ایک وجہ بجلی کی قیمت ہے: گوہر اعجاز ایک بار پھر کھل کر بول پڑے

اسلام آباد ( قدرت روزنامہ)سابق نگراں وزیر گوہر اعجاز نے کہا ہےکہ آئی پی پیز…

50 mins ago