تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی میں حکومت کا صرف ایک رکن بلانے کی تجویز

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی میں حکومت کا صرف ایک رکن بلانے کی تجویز، ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کرنے کی ہدایات کی جائیں گی . تفصیلات کے مطابق حکومت نے اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف جمع کرائی گئی تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کیلئے قومی اسمبلی کا اجلاس جلد بلانے کا فیصلہ کرلیا .


وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے کے لیے حکومتی حکمت عملی طے کرنے کے لیے اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی رہائش گاہ پر حکومتی وزراء کا اہم مشاورتی اجلاس ہوا، اجلاس کے دوران تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت اور اس سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا .

بتایا گیا ہے کہ اجلاس کے دوران وزراء نے جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا تجویز دی .

اجلاس میں یہ تجویز بھی دی گئی کہ تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی ایوان میں حکومت کا صرف ایک رکن شریک ہو ، اس لیے ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی . جبکہ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد والے دن ہمارا کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا ، تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے ، آرٹیکل 63 اے کے خلاف منحرف رکن اپنی رکنیت سے بھی جاسکتا ہے، غیرآئینی کام کوئی رکن اسمبلی کرتا ہے تو اس کا ووٹ شمار ہی نہیں ہونا چاہیے .
وفاقی وزیر نے کہا کہ اتحادی واضح کہہ چکے ہیں کہ ہم آپ کےساتھ ہیں تھے اور رہیں گے ایم کیوایم پاکستان کیساتھ معاہدےپردستخط کیےگئےتھے معاہدےکےبہت سےنکات پرپیشرفت بھی ہوئی ہے مقامی حکومت کا قانون درست نہیں بنے گا تو کوئی فائدہ نہیں ہوگا مقامی حکومت سے متعلق پی ٹی آئی اورایم کیوایم نے اسٹینڈلیا مقامی حکومت سے متعلق سپریم کورٹ کاتاریخ ساز فیصلہ بھی آیا، جن ارکان کو پیشکش ہوئی انہوں نے آکر بتایا کہ کتنے کی آفر کی گئی، وزیراعظم سے کئی ایم این ایز کی ملاقات ہوچکی اور کئیں سے ہوں گی .

. .

متعلقہ خبریں