جھوٹ، انا، گھمنڈ اور خود فریبی افغانستان میں امریکی ناکامی کی وجوہات سامنے آگئیں

واشنگٹن (قدرت روزنامہ) جھوٹ، انا، گھمنڈ اور خود فریبی! امریکی ماہرین افغانستان میں دو عشروں کی امریکی جنگ میں ناکامی کی وجوہات شمار کر رہے ہیں اور اسے شروع ہی سے بدقسمت قرار دیتے ہوئے ویتنام میں امریکا کے تجربے سے موازنہ کر رہےہیں۔ افغانستان میں کارروائیوں کے بارے میں امریکی انسپکٹر جنرل نے کہا کہ جنگ کو مکمل ناکامی قرار دینا بہت جلدی ہے کیونکہ حکومت کے پاس طالبان پر غالب آنے کا ہلکا موقع برقرار ہے لیکن انہوں نے کہا کہ امریکی افواج، جو اگلے مہینے روانہ ہوجائے گی، ایک بدعنوان اور غیر متحرک افغان سیکورٹی فورسز اور ایسی

حکومت چھوڑ جائے گی جو آسانی سے باغیوں کا شکار ہوسکتی ہے۔افغانستان کی تعمیر نو کے لئے خصوصی انسپکٹر جنرل جان سپکو کا کہنا ہے کہ بڑا سوال یہ ہے کہ تمام رقم یعنی 86 ارب ڈالرز کی رقم اور 20 سال بعد ہم نے اس طرح کے خراب نتائج کیوں دیکھے؟ سپکو ، جن کا کام کانگریسی مینڈیٹ فوجی اور ترقیاتی کوششوں کی تاثیر پر نظر رکھنا تھا ، نے نامہ نگاروں سے گفتگو میں کہا کہ ’’دو الفاظ امریکی تجربے کو بیان کرتے ہیں، ایک گھمنڈ ہے کہ ہم کسی نا کسی طرح اس ملک کو لے سکتے ہیں جو 2001 میں اجاڑ تھا اور اسے چھوٹے ناروے میں بدل سکتے ہیں، اور دوسری چیز دروغ گوئی ہے، ہم نے کانگریس اور امریکی عوام سے مبالغہ کیا، زیادہ مبالغہ کیا، ہمارے جنرلز نے کیا، ہمارے سفیروں نے کیا، ہمارے تمام عہدیداروں نے کیا کہ ہم میں بس بہتری آرہی ہے، ہم بہتری لانے کیلئے تیار ہیں‘‘۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کو قلیل مدتی کامیابیوں پر تعینات کیا گیا اور بہتر نظر آنے کے لیے اپنے مقاصد کو مسلسل تبدیل کیا گیا۔انہوں نے یاد دلایا کہ جب بھی ہم داخل ہوئے ، امریکی فوج نے گول پوسٹوں کو تبدیل کردیا اور کامیابی ظاہر کرنا آسان بنا دیااور پھر آخر میں جب وہ ایسا بھی نہیں کر سکے تو انہوں نے تشخیص کے آلے کی درجہ بندی کردی۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

5 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

6 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

6 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

6 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

7 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

7 hours ago