امریتا راؤ کا دو سال تک شادی خفیہ رکھنے کا انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)بالی ووڈ اداکارہ امریتا راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے شوہر انمول سے 2014 میں شادی کی تھی لیکن اسے منظرِ عام پر 2016 میں لائیں۔جوڑے کے یوٹیوب شو ’کپل آف تھنگز‘ کی تازہ ترین قسط میں امریتا اور انمول نے انکشاف کیا کہ ہم نے 2014 میں خفیہ طور پر شادی کی، تاہم اس کا اعلان 2016 میں کیا۔
انہوں نے ویڈیو میں وضاحت کی کہ اگرچہ انمول نے انہیں چند بار پرپوز کیا، لیکن امریتا ہر بار پیشکش کو ٹھکرا دیتی تھیں۔امریتا راؤ کا خیال تھا کہ اگر وہ بروقت اپنی شادی کا اعلان کر دیتیں تو ان کے کیرئیر کے تباہ ہونے کا خدشہ تھا کیونکہ بالی ووڈ میں شادیوں کے بعد کیرئیر بےحد متاثر ہوتے ہیں۔
بالی ووڈ اداکارہ نے کہا کہ آج کے دور میں سوشل میڈیا کا استعمال بہت زیادہ ہے جہاں ہم اپنے خیالات کا بخوبی اظہار کرتے ہیں لیکن جب میری شادی ہوئی تو اُس وقت سوشل میڈیا کی طرف لوگوں کا زیادہ رجحان نہیں تھا۔
اُنہوں نے کہا کہ اُس وقت افواہیں پھیلانا بہت آسان تھا اور پھر اُن افواہوں پر ردّعمل دینا بہت مشکل تھا لہٰذا ہم نے دو سال تک اپنی شادی خفیہ رکھی۔
امریتا راؤ نے کہا کہ اُن کے شوہر انمول نے پھر مشورہ دیا کہ وہ رازداری میں شادی کریں گے جس کے بعد وہ شادی کے لیے راضی ہوئیں۔انہوں نے 15 مئی 2014 کو قریبی رشتے داروں کی موجودگی میں شادی کی تھی لیکن اُنہوں نے سال 2016 میں اپنی شادی کا اعلان کیا تھا اور سال 2020 میں اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی۔

Recent Posts

ریونیو شارٹ فال، آئی ایم ایف کا حکومت سے ’’ڈومور‘‘ کا مطالبہ

ایف بی آر کی ٹیکس اہداف پر نظر ثانی کی درخواست بھی مسترد، شارٹ فال…

47 mins ago

علی امین گنڈاپور کا لاکھوں کا قیمتی سامان غائب

اجلاس میں اراکین اسمبلی سے پریشانی کا اظہار کیا اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ڈی چوک احتجاج کے…

1 hour ago

عاطف خان کو نیا نوٹس جاری، سرکاری فنڈ نجی ہاؤسنگ سوسائٹی پر لگانے کا الزام

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی سے متعلق تفصیلات طلب پشاور (قدرت روزنامہ)محکمہ اینٹی کرپشن کی جانب سے…

1 hour ago

لاہور میں بدترین اسموگ، ایئر کوالٹی انڈیکس 1 ہزار ہوگیا

شہری گھروں سے باہر نہ نکلیں، آئندہ 48 گھنٹے اسموگ کی شدت برقرار رہے گی،…

2 hours ago

تحریک انصاف کا 8 نومبر کو ہونے والا پشاور جلسہ منسوخ

پشاور(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے 8نومبر کو پشاور میں ہونے والاجلسہ منسوخ…

2 hours ago

حکومت کا چینی باشندوں کی سیکورٹی کےلیے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

پنجاب میں چائنیز پروجیکٹ کی سیکورٹی کے لیے گاڑیاں خریدنے کی منظوری لاہور(قدرت روزنامہ)چائنیز سیکورٹی…

2 hours ago