تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ والے دن حکومتی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سب سامنے آگیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کرلیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں اسپیکرہاس میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے معاملے پر تفصیلی مشاورت کی گئی اور جلد قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے لائحہ عمل بھی طے کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تحریک عدم اعتماد کے دن قومی اسمبلی ایوان میں حکومت کا

صرف ایک رکن شریک ہوگا اور ووٹنگ والے دن حکومتی ارکان کو اجلاس میں نہ جانے کی ہدایات جاری کی جائیں گی۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ آرٹیکل 63 اے کے تحت منحرف حکومتی ارکان کو ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ووٹنگ والے دن پارلیمنٹ میں آنے والے حکومتی ارکان کے خلاف چیئرمین تحریک انصاف اسپیکرقومی اسمبلی کوریفرنس کے حوالے سے خط بھی تحریر کریں گے۔خیال رہے کہ گزشتہ روز اپوزیشن نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی ہے اور اب ایک روز گزر چکا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

1 min ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

9 mins ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

17 mins ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

30 mins ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

39 mins ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

41 mins ago