ملکہ کوہسار مری میں سیزن اپنے عروج پر ملک بھر سے سیاحوں کی کیثر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)منیجرپتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری سیزن اپنے عروج پر ملک بھر سے سیاحوں کی کیثر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری خوشگوار موسم ،بلند و بالا کوہساروں اور حسین نظاروں سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں تمام سیاحتی مراکز ،کشمیر پوائنٹ، مال روڈ ،پنڈی پوائنٹ ، اورپٹریاٹہ میں سیاحوں نے ڈھیرے ڈال لیے ہیں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کارش دیکھا جارہا ہے . اعجاز بٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر پہلی لہروں سے زیادہ خطر ناک ہے اور تیزی سے پھیل رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ احتیاط کریں اور ماکس اور سینیٹائزر کا استعمال کریںتاکہ خود کواور اپنی فیملی کو اس سے وباء محفوط رکھ سکیں اور حکومت کے بنائے ہوئے کوروناایس او پیز پر سختی سے عمل کریں .

انہوں نے کہا کہ گرمی کے ستائے ہوئے سیاح مری کے حسین نظاروں دلکش کوہساروں اور خوبصورت موسم خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہاں پرگزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو کیمروں اور سلفیوں میں محفوظ کرتے ہیں . سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے یہاں کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں . . .

متعلقہ خبریں