ملکہ کوہسار مری میں سیزن اپنے عروج پر ملک بھر سے سیاحوں کی کیثر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)منیجرپتریاٹہ چیئر لفٹ اعجاز بٹ نے سیاحوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکہ کوہسار مری سیزن اپنے عروج پر ملک بھر سے سیاحوں کی کیثر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری خوشگوار موسم ،بلند و بالا کوہساروں اور حسین نظاروں سے سیاح خوب لطف اندوز ہو رہے ہیں تمام سیاحتی مراکز ،کشمیر پوائنٹ، مال روڈ ،پنڈی پوائنٹ ، اورپٹریاٹہ میں سیاحوں نے ڈھیرے ڈال لیے ہیں سیاحتی مقامات پر سیاحوں کارش دیکھا جارہا ہے۔ اعجاز بٹ نے کہا کہ کورونا وائرس کی چوتھی لہر پہلی لہروں سے زیادہ خطر ناک ہے اور تیزی سے پھیل

رہی ہے عوام کو چاہیے کہ وہ احتیاط کریں اور ماکس اور سینیٹائزر کا استعمال کریںتاکہ خود کواور اپنی فیملی کو اس سے وباء محفوط رکھ سکیں اور حکومت کے بنائے ہوئے کوروناایس او پیز پر سختی سے عمل کریں۔انہوں نے کہا کہ گرمی کے ستائے ہوئے سیاح مری کے حسین نظاروں دلکش کوہساروں اور خوبصورت موسم خوب لطف اندوز ہورہے ہیں اور یہاں پرگزارے ہوئے اپنے حسین لمحات کو کیمروں اور سلفیوں میں محفوظ کرتے ہیں ۔سیاحوں کی بڑی تعداد میں آمد سے یہاں کے کاروبار پر بھی انتہائی مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

Recent Posts

بے گناہ مزدوروں کاقتل کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، وزیر داخلہ

سلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی پنجگور کے علاقے میں فائرنگ کے واقعہ کی…

4 hours ago

وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی مذمت

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)وزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی پنجگور میں مزدوروں کے بہمانہ قتل کی…

5 hours ago

پنجگور میں مسلح افراد کی گھر میں گھس کر فائرنگ، 7 مزدور جاں بحق

کوئٹہ)(قدرت روزنامہ) بلوچستان کے علاقے پنجگور میں ایک گھر پر فائرنگ کے نتیجے میں 7…

5 hours ago

جاپان کے سفیر مٹسو ہیروواڈا کی مسلم لیگ (ن)کے صدر نوازشریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز سےملاقات

لاہور(قدرت روزنامہ ) مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد نواز شریف اوروزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازسے…

5 hours ago

وزیراعظم نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے خطاب میں قوم کی ترجمانی کی، وزیر دفاع

نیویارک (قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے اقوام…

6 hours ago

تحریک انصاف کا احتجاج کس نے ختم کرنے کا فیصلہ کیا؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج ختم اور برہان…

6 hours ago