تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکا دوں گا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت پارٹی کے سینیر رہنماؤں کا اجلاس ہوا ، جس میں شاہ محمود قریشی، پرویز خٹک، فواد چوہدری اور فرخ حبیب کے علاوہ قانونی ٹیم بھی شریک ہوئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں تحریک عدم اعتماد سے نمٹنے سے متعلق مشاورت کی گئی اور سینیر رہنماؤں نے موجودہ صورتحال سے نمٹنے کی تجاویز دی۔اجلاس کے دوران عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلوؤں کا بھی جائزہ لیا گیا اور اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اجلاس کے شرکا نے اتحادیوں کی جانب سے دی گئی یقین دہانیوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔پارٹی کے سینیئر رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنائیں گے۔شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے غبارے سے ہوا نکلنے والی ہے۔
وزیر دفاع پرویز خٹک کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے کئی ارکان ہمارا ساتھ دیں گے، ہم نے اپنا ہوم ورک مکمل کر لیا ہے، اپوزیشن کو کچھ دن خوش ہو لینے دیں، سرپرائز دیں گے۔اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ میں اوچھے ہتھکنڈوں سے گھبرانے والا نہیں، پہلے بھی اس مافیا کا مقابلہ کیا اب بھی کروں گا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ پریشانی کی کوئی بات نہیں، تمام ارکان میرا ساتھ دیں گے، پنجاب میں پیدا ہونے والے حالات پر بھی قابو پا لیں گے، عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔

Recent Posts

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ پی ٹی آئی کے خلاف بی ٹیم بنے ہوئے ہیں، عمران خان

راولپنڈی(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی چیئرمین عمران خان نے عدالتوں سے…

46 mins ago

فیصل کریم کنڈی کو خیبرپختونخوا اور جعفر مندو خیل بلوچستان کا گورنر تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے خیبرپختونخوا میں فیصل کریم کنڈی اور بلوچستان میں جعفر مندو…

56 mins ago

صدر نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) صدر آصف علی زرداری نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا…

1 hour ago

پاکستان اور بھارت کو ایک جیسا ہی دیکھتا ہوں، سنجے لیلا بھنسالی

ممبئی(قدرت روزنامہ) معروف بھارتی فلمساز سنجے لیلا بھنسالی نے کہا ہے کہ اُن کے لیے…

1 hour ago

برازیل میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ 29 ہلاک اور 60 لاپتا

برازیلیا(قدرت روزنامہ) برازیل میں ہونے والی شدید بارشوں میں 10 ہزار سے زائد افراد بے…

2 hours ago

گزشتہ ہفتے 15 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 18 کی قیمتوں میں کمی

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) ملک میں مسلسل تیسرے ہفتے بھی مہنگائی کی شرح میں کمی کا…

2 hours ago