اسلام آباد: ماں نے دو کمسن بچیوں کو قتل کر دیا

(قدرت روزنامہ)اسلام آباد میں ماں نے دو کمسن بچیوں کو قتل کر دیا .

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں شمس کالونی میں دو کمسن بچیوں کو ماں نے قتل کر دیا ہے .

ملزمہ نے بچیوں کو قتل کرنے کے بعد شوہر کو ویڈیو کال کرکے بچیوں کی نعشیں بھی دکھائیں .

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے بعد خاتون کا شوہر گھر سے دور تھا واپس نہ آنے پر بچیاں والد کو بلارہی تھیں، خاتون نے بچیوں کے ضد کرنے پر ان کو قتل کردیا .

خاتون نے بھی خودکشی کرنے کی کوشش کی مگر بچ گئی، خاتون نے بچوں کو پنکھوں سے لٹکا کر پھانسی دی .

ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس اور انتظامیہ کے افسران موقع پر پہنچ گئے اورخاتون کو گرفتار کر لیا .

. .

متعلقہ خبریں