ق لیگ اور ایم کیو ایم کا اپنے سیاسی فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے پر اتفاق

(قدرت روزنامہ)مسلم لیگ (ق) اور ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے سیاسی فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

اسلام آباد میں مسلم لیگ (ق) کے وفد سے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے دوران موجودہ سیاسی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ایم کیو ایم کی قیادت نے ق لیگ کو گزشتہ روز کی وزیراعظم سے ملاقات سے متعلق آگاہ کیا۔

ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ بطور اتحادی ہم سے کیے گئے وعدے آج تک پورے نہیں کیے گئے لیکن ہم نے تمام تر تحفظات کے باوجود حکومت کا ہر موقع پر ساتھ دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ حکومت کے اپنے ہی اراکین ان سے نالاں ہیں اور تحریک انصاف کی قیادت نے اب تک اپنے ناراض ارکان کو راضی نہیں کیا۔

ق لیگ کا کہنا تھا کہ حکومت کو تاخیر سے فیصلے کرنے کا نقصان ہو رہا ہے۔

دونوں جماعتوں کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کے دعوے سچ ثابت ہو گئے تو اتحادیوں کو بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ ہمیں اپنے سیاسی فیصلے سوچ سمجھ کر کرنے چاہیئں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر اعظم نے ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی دفتر کا دورہ بی کیا تھا اور ان کے تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago