لاہور(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان کے اہم ترین دورہ لاہور کے اعلان کے بعد ترین گروپ کی صفوں میں بھی ہلچل مچ گئی ہے . جہانگیر ترین گروپ کا ایک اور رکن اپنے گروپ کی پالیسی سے ناراض ہوگیاہے .
تفصیلات کے مطابق خرم لغاری کے بعد صوبائی وزیر سردار آصف نکئی نے بھی اپنے گروپ کے خلاف جانے کا اعلان کردیا . سردار
آصف نکئی آج لاہور کے دورے پر آئے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کریں گے . سردار آصف نکئی کا کہنا ہے کہ گروپ کے ممبران کو کہا ہے بائیکاٹ کوئی حل نہیں . بائیکاٹ کے بجائے مذاکرات کرنے چاہیئں . آصف نکئی نے مزید کہا کہ وہ آج پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں شرکت کریں گے .
. .