ثناء جاوید نے واش روم تک استعمال کرنے کی اجازت نہیں دی، میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر اداکارہ پر برس پڑے

کراچی (قدرت روزنامہ)ماڈل گرل منال سلیم کے بعد میک اپ آرٹسٹ اکرام گوہر نے بھی اداکارہ ثناء جاوید کے رویے سے  متعلق  انکشاف کیا  ہے۔

آرٹسٹ اکرام گوہر نے ثناء جاوید اور اپنی تصویر شیئر کی اور  طویل  پوسٹ میں اداکارہ کو کھری کھری سنادی۔اکرام گوہر نے اپنی پوسٹ میں منال سلیم کی سٹوری کا ذکر کرتے ہوئے لکھا کہ گزشتہ روز ہماری بہترین فیشن ماڈل، عزت دار اور رحم دل شخصیت منال سلیم نے ثناء جاوید کے رویے سے متعلق ایک سٹوری شیئر کی جس میں ثناء نے منال سلیم کو دو ٹکے کی ماڈل قرار دیا تھا۔

آرٹسٹ نے لکھا کہ ثناء کون ہوتی ہیں منال کو دو ٹکے کی کہنے والی۔

پوسٹ میں اکرام گوہر نے ثناء کے رویے کا انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ثناء نے مجھے ڈی ایچ اے میں واقع بنگلے پر نکاح کے ٹرائل میک اپ کے لیے بلایا اور مجھے بتایا کہ میں اپنے نکاح کا فائنل میک اپ آپ سے ہی کروانا چاہتی ہوں ،ثناء مجھے روزانہ کال کرتی اور کسی بہت نرم دل خاتون کی طرح مجھ سے بات کرتی اور ایسا محسوس کرواتی کہ وہ اس دنیا میں اکیلی ہی میری دوست ہیں۔

آرٹسٹ نے  کہا  کہ نکاح کے روز جب میں وہاں پہنچا تو میک اپ شروع ہونے کے بعد ثناء جاوید نے 4 گھنٹے تک صرف ایک آئی شیڈو کے لیے مجھے ٹا رچر کیا، اس دوران اداکارہ نے 10 بار آئی میک اپ ریموو کیا اور مجھ سے برا سلوک کیا۔اکرام  گوہر کا  کہنا تھا کہ ان 4 گھنٹوں کے دوران جب مجھے واش روم جانے کی ضرورت پیش آئی تو میں نے اداکارہ سے درخواست کی جس پر انہوں نے انکار  کردیااور کہا کہ گھر کے سامنے جو ریسٹورینٹ ہیں وہاں کا واش روم استعمال کرو، بلآخر 4 گھنٹوں بعد ثناء نے مجھے کہا کہ میں نان پروفیشنل ہوں اور میک اپ کرنا نہیں جانتا، ایسا سلوک انہوں   نے صرف میرے ساتھ نہیں بلکہ میرے چند دوستوں کے ساتھ بھی برتا۔

آرٹسٹ نے اپنی پوسٹ میں ثناء جاوید کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ میں صرف اتنا کہوں گا کہ آپ غیر پیشہ ور خوفناک ہیں ہم پر نہیں انڈسٹری میں آپ پر پابندی لگنی چاہیے، ہم محنتی عزت دار لوگ ہیں اور ہم سب برابر ہیں ۔اکرام  گوہر نے اپنی پوسٹ میں 12 سالہ کیرئیر کے دوران مہوش حیات کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی شیئر کیا اور ان کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایسے آرٹسٹ کے ساتھ کام کرنا پسند کرتے ہیں لیکن آپ کے ساتھ اب دوبارہ کام نہیں کریں گے۔

Recent Posts

بہترین پلیئنگ الیون تشکیل دینے کیلئے اچھے کھلاڑی تلاش کر رہے ہیں، محمد رضوان کی پریس کانفرنس

برسبین(قدرت روزنامہ)پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا کہنا ہے کہ بہترین پلیئنگ الیون…

5 hours ago

ڈاکٹر یاسمین راشد سے رہائی کے بدلے کیا مطالبہ کیا گیا؟ صنم جاوید کا سنسنی خیز انکشاف

لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق…

5 hours ago

مجھے لگتا ہے کہ آئی سی سی کو یہ پہلے ہی پتا تھا کہ بھارت نہیں آ رہا ، محمد عامر کا بیان

لاہور(قدرت روزنامہ)پاکستان کے فاسٹ باولر محمد عامر نے آسٹریلیا کیخلاف ون ڈے سیریز میں کامیابی…

5 hours ago

زرمبادلہ کے ذخائر 31 ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے

کراچی (قدرت روزنامہ) سٹیٹ بینک آف پاکستان نے ملکی زرمبادلہ ذخائر کا ہفتہ وار ڈیٹا…

5 hours ago

خواجہ آصف نے لندن میں ہراساں کرنے کے واقعے کی رپورٹ پولیس کو درج کرادی

لندن(قدرت روزنامہ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے لندن میں قتل کی دھمکی اور ہراساں کرنے کے…

5 hours ago

وزیراعظم کی قوم سے باران رحمت کے لیے نماز استسقاء کی درخواست

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیراعظم شہباز شریف نے باران رحمت کے لیے قوم سے نماز استسقاء…

6 hours ago