ترین اور علیم کی قیادت میں بنایا گیا ہم خیالوں کا ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا

لاہور(قدرت روزنامہ)ترین اور علیم کی قیادت میں بنایا گیا ہم خیالوں کا ترین گروپ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم اور وزیراعلی نے کئی اراکین کو رام کر لیا ہے جس کی وجہ سے ان کی واپسی شروع ہوگئی ہے ۔صوبائی وزیر سمیت ان کے کئی ممبران نے وزیراعظم سے ملنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔آج آصف نکئی گورنر ہاؤس میں ملاقات کریں گے ترین گروپ کے اجلاس میں شرکت کرنے والے صوبائی وزیر آصف نکئی نے وزیراعظم سے ملاقات کرنے کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

صوبائی وزیر آصف نکئی کا کہنا تھا کہ ترین گروپ کے بائیکاٹ کا فیصلہ مسترد کرتا ہوں، سو فیصد عمران خان کے ساتھ ہوں، میں ترین گروپ کے اجلاس میں ان کو سمجھانے کے لئے گیا تھا، میں نے ان کو سمجھایا کہ وزیراعظم سے بیٹھ کر بات کریں، ترین گروپ کے ارکان نے مجھ سے اتفاق کیا لیکن اب ملاقات کا بائیکاٹ کر دیا۔خیال رہے آصف نکئی نے 3 روز قبل ترین گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی۔ صوبائی وزیر ڈاکٹر اختر ملک اور صوبائی وزیر میاں خالد بھی ترین گروپ چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں۔آج ان کا بھی وزیراعظم سے ملنے کا امکان ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

2 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago