پرویز خٹک کے بھائی اور بھتیجے JUI F میں شامل

(قدرت روزنامہ)وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک اور بھتیجے احد خٹک نے اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کی پارٹی جے یو آئی ایف میں شمولیت اختیار کر لی۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی لیاقت خٹک نے مولانا فضل الرحمٰن سے ملاقات کی ہے۔

ملاقات کے بعد لیاقت خٹک نے جمعیت علمائے اسلام ف میں باقاعدہ شمولیت اختیار کر لی۔

لیاقت خٹک کے ساتھ ان کے صاحبزادے احد خٹک بھی جمعیت علمائے اسلام ف میں شامل ہوئے ہیں۔

اس موقع پر مولانا فضل الرحمٰن نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لیاقت خٹک و دیگر کا جے یو آئی ف میں شامل ہونے کا خیر مقدم کرتا ہوں، ان کے اپنے گھر سے عدم اعتماد کی صدا بلند ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جب ٹرمپ سے ملاقات کی تھی تو کہا کہ میں دوسرا ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں، کپتان صاحب کہتے ہیں کہ میں کھلاڑی ہوں، مجھے کاؤنٹر کرنا آتا ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ انہیں امریکا، اسرائیل اور بھارت سے فارن فنڈنگ ہوئی، ان کا انجام افغانستان کے اشرف غنی سے بھی برا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ میرے ساتھ میرے کردار کا مقابلہ کرنا ہے تو میدان میں آؤ، ایف اے ٹی ایف کے کہنے پر آپ نے قانون سازی کی ہے۔

سربراہ پی ڈی ایم نے یہ بھی کہا کہ ان لوگوں نے سی پیک کو برباد کر دیا، یہ امریکی ایجنڈا تھا، آپ نے بیرونی حکم پر پاکستان میں بجٹ بنایا۔

لیاقت خٹک نے کیا کہا؟

اس موقع پر لیاقت خٹک نے کہا کہ میں نے جمعیت علمائے اسلام ف میں شمولیت اختیار کرلی ہے، مولانا فضل الرحمٰن کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتا ہوں۔

وزیرِ دفاع پرویز خٹک کے بھائی نے یہ بھی کہا کہ کرپشن فری اور نئے پاکستان کا وعدہ کیا گیا جو پورا نہ ہوا، اس سے پرانا پاکستان اچھا ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago