شہباز اور حمزہ کیخلاف کیس، FIA کی روزانہ سماعت کی درخواست خارج

(قدرت روزنامہ)لاہور کی اسپیشل کورٹ سینٹرل نے مسلم لیگ ن کے صدر، قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی روزانہ سماعت کی ایف آئی اے کی درخواست خارج کر دی۔

عدالت نے تمام ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 25 مارچ تک توسیع کر دی اور ایف آئی اے کو بینکرز کے بیانات کی نقول ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم دے دیا۔

ن لیگی رہنماؤں کی بیانات کے حصول کی درخواست منظور

اسپیشل کورٹ سینٹرل نے ن لیگی رہنماؤں کی 27 بینکرز کے بیانات کے حصول کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے ایف آئی اے کو تمام گواہوں کے بیانات کے 16 سیٹ ملزمان کو فراہم کرنے کا حکم بھی دیا۔

فاضل جج نے قرار دیا کہ آئندہ سماعت پر دائرہ اختیار کی درخواست پر شریک ملزم کے وکیل نے بحث نہ کی تو اسے زیرِ التواء رکھ کر فردِ جرم عائد کر دی جائے گی۔

امجد پرویز کی آئندہ سماعت 25 مارچ کرنے کی استدعا

عدالت نے آئندہ سماعت 22 مارچ کے لیے مقرر کی تو امجد پرویز نے تاریخ 25 مارچ کرنے کی استدعا کی۔

جس پر ایف آئی اے نے کہا کہ یہ عام کیس نہیں، 16 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا الزام ہے۔

امجد پرویز ایڈووکیٹ نے کہا کہ جب کیس کھلے گا تو پتہ چل جائے گا کہ کتنے ارب کی منی لانڈرنگ ہے۔

عدالت نے آئندہ سماعت کے لیے 25 مارچ کی تاریخ مقرر کر دی۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

3 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

3 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

3 hours ago