(ق)لیگ کی امیدوں پر پانی پھر گیا!!! آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان نے چوہدری برادران کو انکار کر دیا

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری اور مسلم لیگ(ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے درمیان ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر مملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے صدر آصف علی زرداری سے مسلم لیگ(ق) کے صدراور سابق وزیراعظم چوہدری شجاعت حسین نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی۔ ملاقات میں وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ اور چوہدری سالک حسین بھی موجود تھے۔ملاقات میں ملکی کی سیاسی صورتحال پر تفصیل کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ ادھرنجی ٹی وی کے مطابق پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم(ق)کے سربراہ چوہدری شجاعت کی اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانافضل الرحمان اور سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقاتوں کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق فضل الرحمان اور آصف علی زرداری نے پرویز الہٰی کو وزیراعلی پنجاب بنانے سے معذرت کرلی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ چوہدری شجاعت کا آصف زرداری کو کہنا تھاکہ جن شرائط پر آپ پرویز الہٰی کو وزیراعلی بنانا چاہتے تھے ہم تیارہیں۔ آصف علی زرداری نے چوہدری شجاعت کو جواب دیا کہ چوہدری صاحب، آپ نے بہت دیر کردی، آپ نے بروقت فیصلہ نہیں کیا تو ہم نے دیگر آپشنز پر کام کیا۔آصف علی زرداری کا کا کہنا تھاکہ آپ نے شہبازشریف کی دعوت قبول کرنے کے بعد انکار کیا، یہ سیاسی آداب کے خلاف ہے، آپ میرے لیے محترم ہیں، اس لئے مسلم لیگ ن کی قیادت سے آپشن بی پربات کی جاسکتی ہے۔مسلم لیگ ق کا اپوزیشن کا ساتھ دینے کی صورت میں آپشن بھی سامنے آگیا۔ذرائع کا کہنا تھاکہ آپشن بی کے بارے میں حتمی فیصلے کا اختیار میاں نوازشریف کو دے دیا گیا۔ذرائع نے بتایا کہ آپشن بی کے تحت اپوزیشین اسپیکرپنجاب اسمبلی پرویزالہی کے خلاف تحریک عدم اعتماد نہیں لائیگی اور ق لیگ کی موجودہ وفاق میں نمائندگی جاری رہے گی۔

Recent Posts

عرفی جاوید کے نئے لباس پر مداح حیران، ویڈیو انٹرنیٹ پر وائرل

ناقدین بھی عرفی کی تعریف کرنے پر مجبور ہوگئے ممبئی(قدرت روزنامہ)بھارتی ماڈل و اداکار عرفی…

8 mins ago

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت نے پاکستان سے میزبانی چھیننے کا منصوبہ بنالیا

پاکستان کی دستبرداری پر بھارت خود ایونٹ کے میزبان کیلئے پیش کرے گا، رپورٹس اسلام…

22 mins ago

وزیر مملکت برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکس کا بوجھ کم کرنے کا کُلیہ پیش کردیا

وزیر اعظم نے ایف بی آر کو تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کو کم…

35 mins ago

بھارت چیمپئنز ٹرافی کیلئے دراصل پاکستان کیوں نہیں آ رہا ؟ تہلکہ خیز انکشاف

بھارت کے معروف سپورٹس صحافی وکرانت گپتا اور پاکستان کے سینئر صحافی حامد میر کی…

47 mins ago

پاکستان خطے اور عالمی امن کے لیے اپنا مثبت کردار ہمیشہ ادا کرتا رہے گا:آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر

  اسلام آباد (قدرت روزنامہ)آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر ، نشان امتیاز (ملٹری) نے…

59 mins ago

سونے کی قیمت میں اچانک بڑی کمی

مقامی مارکیٹ میں سونا فی تولہ 5500 روپے سستا کراچی (قدرت روزنامہ)ملک میں فی تولہ…

1 hour ago