اسے کہتے ہیں قسمت!!!سڑک پر غبارے بیچنے والی لڑکی راتوں رات سٹار کیسے بن گئی؟ ویڈیو وائرل

لاہور(قدرت روزنامہ)بعض اوقات انسان ان تھک تگ دو کرنے کے بعد بھی وہ مقام حاصل نہیں کر پاتا جس کے لئے وہ کوشش کر رہا ہوتا ہے لیکن اگر قسمت مہربان ہو جائے تو پلک جھپکتے میں کام ہو جاتا ہے،کچھ ایسا ہی ایک غبارے بیچنے والی ایک عام سی لڑکی کے ساتھ ہوا۔غبارے بیچنے والی لڑکی پر قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی اور وہ انٹرنیٹ پر سٹار بن گئی۔غبارے بیچنے والی لڑکی جس کا تعلق راجستھانی خاندان سے ہے ،

ایک دن ایک فوٹوگرافر کی اچانک اس لڑکی پر نظر پڑی اور پھر جب اس نے لڑکی کو صحیح لباس پہنایا اور میک اپ کیا تو اس کی شکل بالکل بدل گئی جب کہ لوگوں کو لڑکی کا میک اوور اتنا پسند آیا کہ وہ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

فوٹوگرافر ارجن کرشنن نے کسبو نامی غبارے بیچنے والی لڑکی کو با زار میں غبارے بیچتے دیکھا،غباروں کی روشنی کے بیچ میں کھڑی لڑکی کی خوبصورت شکل دیکھ کر اسے اس میں کچھ خاص بات نظر آئی اور فوٹوگرافر نے اس کی تصویر کھینچ لی۔

جیسے ہی اس نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ سے لڑکی کی تصویر شیئر کی تو وہ وائرل ہوگئی اور یہیں سے لڑکی کی قسمت بدل گئی۔فوٹوگرافر نے کسبو کے گھر والوں سے اس کے میک اوور فوٹو شوٹ کے لیے رابطہ کیا،کسبوکو ماڈلنگ کی پہلی شوٹنگ کے لئے تیارکرنے میں کئی گھنٹے لگے لیکن جب وہ سامنے آئیں تو ان کی شخصیت میں آئی تبدیلی نے سب کوحیران کردیا۔

Recent Posts

دہری شہریت والے نگران وزراءاور مشیروں کے نام پبلک کرنے کا حکم

لاہور(قدرت روزنامہ )پاکستان انفارمیشن کمیشن (پی آئی سی) نے کابینہ ڈویڑن کو 15 نومبر 2023…

1 min ago

کرغزستان میں ہنگامے، معروف پاکستانی ٹک ٹاکر ڈاکٹر عالیہ کی بھی موجودگی کا انکشاف، ویڈیو بیان جاری کردیا

بشکیک (قدرت روزنامہ) کرغزستان کے دارالحکومت میں 13 مئی کو بودیونی کے ہاسٹل میں مقامی…

5 mins ago

حکومت نیٹ میٹرنگ ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانے کوتیار

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)حکومت نے نیٹ میٹرنگ پالیسی ختم کرکے گراس میٹرنگ پالیسی لانیکا عندیہ دے…

5 mins ago

بھارتی اداکارہ ندھی سیٹھ نے سابق شوہر کرن ویر مہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا

ممبئی (قدرت روزنامہ) بھارتی ریئیلٹی شو ’خطروں کے کھلاڑی‘ سیزن 14 سے شہرت حاصل کرنے…

9 mins ago

سعودی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ فیشن شو، نیم برہنہ ماڈلز کی کیٹ واک

ریاض(قدرت روزنامہ)سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی بار سوئمنگ سوٹ کے فیشن شو کا انعقاد…

21 mins ago

آئی پی ایل میچ کے نتیجے نے ویرات کوہلی اور انوشکا شرما کو آبدیدہ کر دیا

نئی دہلی (قدرت روزنامہ) بھارت میں جاری انڈین پریمیئر لیگ اب اپنے اختتام کی جانب…

23 mins ago