پاکستان نے آٹو موبائل کی صنعت میں قدم رکھ دیا پہلی پاکستانی الیکٹرک کار اور بیٹری مارکیٹ میں آنے کے لیے تیار
امریکا ، برطانیہ اور کینیڈا میں مقیم آٹوموبائل صنعت کاتجربہ رکھنے والےپاکستانی شہری اس منصوبے کوکامیاب بنانے کے لئے رضاکارانہ طورپرکام کررہے ہیں . مقامی طورپران مصنوعات کی تیاری سے پاکستان کو ایک ارب ڈالرسے زیادہ کامعاشی فائدہ ہوگا . اس منصوبے پر بنیادی کام امریکا میں کام کرنے والی غیرسرکاری تنظیم ڈی آئی سی ای فاؤنڈیشن کررہی ہے‘ یہ غیرمنافع بخش ادارہ مشی گن میں رجسٹرڈہے . فاؤ نڈ یشن کے چیئرمین ڈاکٹرخورشید قریشی نے خلیجی اخبارکوبتایاکہ پاکستان عالمی معیار کی الیکٹرک کار جلد مارکیٹ میں لانے والا ہے ، امکان ہے کہ یہ کار 2023کی تیسری سہ ماہی میں فروخت کے لئے پیش کی جائے گی . انہوں نے بتایاکہ آئندہ تین سے چارماہ کے دوران ہم اس کاماڈل سامنے لے آئیں گے . . .