اسلام آباد(قدرت روزنامہ) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پہلے بھی مافیا کا مقابلہ کیا ، ا ب بھی کریں گے ، ایسا پلان تیار کیا ہے کہ انہیں سمجھ ہی نہیں آنی ،عدم اعتماد کی ناکامی کے بعد سب کا حساب چکتا کر دوں گا۔
وزیر اعظم کی زیر صدارت پاکستان تحریک انصاف کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس ہوا ، اجلاس میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر ، فرخ حبیب ، حماد اظہر اور شفقت محمود سمیت قانونی ٹیم شریک ہوئی ، اجلاس میں سیاسی صورتحال سے نمٹنے اور عدم اعتماد کی تحریک کے قانونی پہلووں کا جائزہ لیا گیا۔
نجی ٹی وی” دنیا نیوز “کے مطابق اجلاس میں اتحادیوں سے ہونے والی ملاقاتوں پر تفصیلی گفتگو ہوئی ۔ پارٹی کے سینئررہنماوں نے اپوزیشن کی تحریک کو ناکام بنانے کے عزم کو دہرایا ۔ ارکان کی جانب سے کہا گیا کہ اپوزیشن کچھ دیر خوش ہو لے ، آخری لمحات میں انہیں سرپرائز ملے گا۔وزیر اعظم نے کہا کہ پنجاب کے تمام ارکان میرے ساتھ ہیں صورتحال پر قابو پا لیں گے ، فکر کی کوئی بات نہیں ۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…