پارلیمنٹ لاجز میں کشیدہ صورتحال، جے یو آئی ف کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی اور انصار الاسلام کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)پارلیمنٹ لاجز میں کشیدہ صورتحال، جے یو آئی ف کے ایم این اے صلاح الدین ایوبی اور انصار الاسلام کے کارکنوں کو گرفتار کر لیا گیا، مذاکرات کی ناکامی کے بعد پولیس کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز سے جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم کے اہلکاروں کو نکالنے کیلئے آپریشن کیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے اہلکاروں کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے بعد کشیدہ صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے لاج میں انصار الاسلام کے اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اسلام آباد پولیس کے اہلکار طلب کیے گئے۔

پولیس کی جانب سے انصار الاسلام کے اہلکاروں کو لاجز سے نکالنے کی کوشش پر پیپلز پارٹی کے آغاز رفیع اللہ اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے مزاحمت کی اور اسی دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔

اس تمام صورتحال میں پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید نفری اور قیدیوں کی وین پارلیمنٹ پہنچا دی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی کو ڈنڈا بردار جتھے لانے کی اجازت نہیں،پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے لانا بدمعاشی ہے، پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جن کی ڈیوٹی تھی ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ اپوزیشن کو نظر آگیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔ دوسری جانب سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون کی ہم پیروی کریں گے، میری جماعت کے رضا کار ہیں، پولیس پی ٹی آئی کے کنٹرول ہے میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں، بدنیتی اور برے ارادے کی تقویت نہیں ہونے دیں گے، حکومتی کی بدنیتی ہے کہ وہ اراکین کے خلاف کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ سویلین لوگ ہیں جس طرح یہ کارکن جلسوں میں پرامن رہتے ہیں، ہم نے کبھی بھی بڑے سے بڑے جلسے میں پولیس پر انحصار نہیں کیا، پولیس ہمیشہ اس عمل کو سراہتی رہی ہے۔

Recent Posts

عمران خان کا عدلیہ کے حق میں احتجاج شروع کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے مجوزہ آئینی ترامیم کے حوالے…

2 hours ago

سنگجانی جلسہ، حکومت کا پی ٹی آئی رہنماؤں کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے سنگجانی جلسے میں کی جانے والی تقاریر پر تحریک انصاف…

2 hours ago

حکومت پنجاب کا لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں کی لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

لاہور(قدرت روزنامہ) حکومت پنجاب نے لیگی پارلیمانی سیکرٹریز کیلیے کروڑوں روپے کی لاگت سے لگژری…

2 hours ago

خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ ٹک ٹاکر نے خودکشی کرلی

استنبول(قدرت روزنامہ) خود سے شادی کرنے والی ترکیہ کی ٹک ٹاکر نے خود کشی کرلی۔…

2 hours ago

بھارت میں گاندھی کی جگہ انوپم کھیر کی تصویروالے نوٹ چل گئے، اداکار حیران

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارت میں مہاتما گاندھی کے بجائے بالی ووڈ اداکار انوپم کھیر کی تصویر…

2 hours ago

متھن چکرورتی کو ‘ دادا صاحب پھالکے’ ایوارڈ دینے کا اعلان

ممبئی(قدرت روزنامہ) بھارتی حکومت نے بالی ووڈ کے سینئر اداکار متھن چکرورتی کوبھارتی سینما انڈسٹری…

2 hours ago