انصار الاسلام کے اہلکاروں کی پارلیمنٹ لاجز میں موجودگی، پولیس اور ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) انصار الاسلام کے اہلکاروں کی پارلیمنٹ لاجز میں موجودگی، پولیس اور ارکان اسمبلی کے درمیان ہاتھا پائی، پیپلز پارٹی کے آغاز رفیع اللہ اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق کی جانب سے پولیس کو جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم کے کارکنوں کیخلاف کاروائی سے روکنے کی کوشش کی گئی، پولیس کا پارلیمنٹ لاجز کے اندر آپریشن کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں مولانا فضل الرحمان کی جماعت جے یو آئی ف کی ذیلی تنظیم انصار الاسلام کے اہلکاروں کی جانب سے پارلیمنٹ لاجز میں داخل ہونے کے بعد کشیدہ صورتحال دیکھنے میں آئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں ایم این اے صلاح الدین ایوبی کے لاج میں انصار الاسلام کے اہلکاروں کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر اسلام آباد پولیس کے اہلکار طلب کیے گئے۔

پولیس کی جانب سے انصار الاسلام کے اہلکاروں کو لاجز سے نکالنے کی کوشش پر پیپلز پارٹی کے آغاز رفیع اللہ اور ن لیگ کے خواجہ سعد رفیق نے مزاحمت کی اور اسی دوران ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ اس تمام صورتحال میں پولیس نے پارلیمنٹ لاجز میں آپریشن کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے مزید نفری اور قیدیوں کی وین پارلیمنٹ پہنچا دی گئی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےاپنے بیان میں کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں کسی کو ڈنڈا بردار جتھے لانے کی اجازت نہیں،پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے لانا بدمعاشی ہے، پارلیمنٹ لاجز میں ڈنڈا بردار جتھے برداشت نہیں کیے جائیں گے۔
شیخ رشید نے کہا کہ پارلیمنٹ لاجز میں جن کی ڈیوٹی تھی ان کے خلاف کاروائی ہوگی۔ اپوزیشن کو نظر آگیا ہے کہ عدم اعتماد کی تحریک ناکام ہوگی۔ دوسری جانب سربراہ جے یوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ قانون کی ہم پیروی کریں گے، میری جماعت کے رضا کار ہیں، پولیس پی ٹی آئی کے کنٹرول ہے میں خود کو غیرمحفوظ سمجھتا ہوں، بدنیتی اور برے ارادے کی تقویت نہیں ہونے دیں گے، حکومتی کی بدنیتی ہے کہ وہ اراکین کے خلاف کچھ کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ یہ سویلین لوگ ہیں جس طرح یہ کارکن جلسوں میں پرامن رہتے ہیں، ہم نے کبھی بھی بڑے سے بڑے جلسے میں پولیس پر انحصار نہیں کیا، پولیس ہمیشہ اس عمل کو سراہتی رہی ہے۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

13 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

17 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

38 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

50 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

54 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

58 mins ago