وزیراعظم عمران خان کا اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا، ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ اپوزیشن کی جانب سے تحریک عدم اعتماد سے قبل اسلام آباد میں ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، وزیراعظم عمران نے لاہور میں اراکین اسمبلی سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ اگر اپوزیشن 172 ووٹ پورے کر جائے تو پھر تو مجھ سے زیادہ کمزور شخص کوئی نہیں ہوگا۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز

دے دی۔ذرائع کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی جمعرات کو زیر صدارت مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں تحریک عدم اعتماد پر بحث اور ووٹنگ سمیت آئینی اور قانونی امور کا جائزہ لیا گیا۔ ذرا ئع کے مطابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی ایک دن میں سپیکر سے تین ملاقاتیں ہوئیں۔سینئر وکلاء کا وفد بھی سپیکر سے ملا۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام نے بھی سپیکر کو عدم اعتماد کی تحریک پر اراکین کے دستخطوں کی تصدیق بارے بتایا۔ ذرائع کیمطابق سیکرٹریٹ نے مارچ کے تیسرے ہفتے میں اجلاس بلا نے کی تجویز دی ہے۔ ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے سپیکر کو 14 مارچ کو اجلاس بلانے کی تجویز دے دی۔ تین دن بحث کے بعد 18 مارچ کو ووٹنگ کروا دی جائے۔قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کی تجویز پر حتمی فیصلہ سپیکر اسد قیصر کرینگے۔قواعد کے مطابق ریکوزیشن پر اجلاس 14 دن میں بلانا ہوتا ہے۔ دریں اثناء سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اسپیکرہاؤ س میں مصروف دن گزارا، حکومتی اراکین نے سپیکر سے ملاقاتیں کیں جن میں وزیر مملکت علی محمد خان، زین قریشی، ثنا اللہ مستی خیل، رضا نصراللہ گھمن کے علاوہ صاحبزادہ محمد محبوب سلطان نے الگ الگ ملاقاتیں کیا۔ ان ملاقاتوں میں بھی موجودہ سیاسی صورتحال بالخصوص اپوزیشن کی جانب سے وزیر اعظم کیخلاف تحریک عد م اعتماد اور اس حوالے سے حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اراکین نے وزیراعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

Recent Posts

سیمنٹ کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی کمی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) ملک میں سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں مسلسل دوسرے ہفتے بھی…

16 mins ago

ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم اعلان کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ)ایف بی آر نے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ سےمتعلق اہم…

20 mins ago

دوسری شادی پر سابقہ شوہر کا گھر جلانے والی خاتون مشکل میں پھنس گئی

گوجرانوالہ (قدرت روزنامہ)دوسری شادی پر شوہر کے گھر کو آگ لگانے والی خاتون کے خلاف…

41 mins ago

یہ آئی ایم ایف کا آخری پروگرام ہوگا، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا بڑا دعویٰ

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) وزیر خزانہ محمداورنگزیب کا کہناہےکہ آئی ایم ایف پیکیج صرف وفاق…

53 mins ago

نوسربازوں نے شادی کا جھانسہ دے کر گونگے بہرے محنت کش کو لوٹ لیا

رینالہ خورد (قدرت روزنامہ) نوسربازوں نے سادہ لوح غریب محنت کش کو شادی کا جھانسہ…

57 mins ago

اسمبلیوں میں بیٹھے لوگوں کی اکثریت منتخب ہوکر نہیں آئی،شاہد خاقان عباسی

راولپنڈی (قدرت روزنامہ) سربراہ عوام پاکستان پارٹی و سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا…

1 hour ago