راولپنڈی(قدرت روزنامہ)بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے . ڈی جی آئی ایس پی آرمیجر جنرل بابر افتخار نے کہا ہے کہ 9مارچ کو بھارتی حدود سے پاکستان میں ایک چیز(میزائل) داخل ہو ئی جس پر پاکستان ائیر فورس نے اس کی مکمل مانیٹرنگ کی .
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہےکہ 9 مارچ کو 6 بج کر 33 منٹ پر بھارتی حدود سے ایک 'شے' نے پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی، پاکستان ائیرفورس نے اس چیز کی مکمل نگرانی کی .
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان فضائی حدود کی خلاف ورزی کی مذمت کرتا ہے، پاکستان کو اس واقعے کی وضاحت دینی ہوگی، پاکستان نے ہمیشہ ذمہ دار ملک ہونے کا ثبوت دیا ہے . میجر جنرل بابر افتخار نے کہا کہ پاکستانی فضائی حدود میں وہ 3 منٹ اور 24 سیکنڈ تک رہا اور اس کے خلاف ضروری کارروائی بروقت کرلی گئی، اڑنے والی چیز ممکنہ طور پر غیر مسلحہ تھی، ہم اس واقعے پر کسی قسم کی اشتعال انگیزی نہیں کررہے .
. .