اسلام آباد(قدرت روزنامہ) جمعیت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نےپارلیمنٹ لاجز پر اسلام آباد پولیس کی جانب سے دھاوا بولنے اور رکن قومی اسمبلی صلاح الدین ایوبی اور انصار السلام کے کارکنان گرفتار کرنے پر حکومت کے خلاف اعلان جنگ کردیا ۔
مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو میں اپنے کارکنوں کو ملک بھر سے اسلام آباد پہنچنے کی ہدایت کی اور کہا کہ جو کارکن اسلام آباد نہ پہنچ سکے وہ اپنے اپنے علاقوں میں سڑکوں کو جام کردیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں پہلے ہی پتہ تھا کہ یہ حکومت ہمارے ایم این ایز کو اسلام آباد پولیس کے ذریعے گرفتار کروائے گی۔ہمارے آدمی یہاں پرامن طریقے سے پہنچے تھے۔ان کے پاس کون سا اسلحہ تھا جس وجہ سے ان پر دھاوا بولا گیا ہے؟میں یہاں پر پی ڈٰی ایم کے سربراہ کی حیثیت سے اپنی گرفتاری دینے کے لیے آیا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ کارکنان اس نا اہل حکومت کے خلاف گھروں سے نکلیں۔
اسلام آباد(قدرت روزنامہ)ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی مجموعی درآمدات میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔…
پشاور(قدرت روزنامہ) پاکستان تحریک انصاف ایسٹ کے نائب صدر عباس خان نے عہدے سے استعفیٰ…
لاہور(قدرت روزنامہ)استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چودھری نے کہاہے کہ کے پی کے عوام…
لاہور(قدرت روزنامہ)نامور مبلغ اسلام مولانا طارق جمیل نے اسلامی نظریاتی کونسل کے فتوے پر ردعمل…
ہنزہ (قدرت روزنامہ) ہنزہ میں مسافر بس بے قابو ہو کر کھائی میں جاگری ،جس…
کراچی(قدرت روزنامہ)امیر جماعت اسلامی نعیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پاکستان بدامنی کا متحمل نہیں…